The Dawn News - Pakistan

خیبر پختونخوا : فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ ٹانک میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد انجام کو پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیزکر دی گئی ہیں، دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کیا تھا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خارجی ہلاک کردیے تھے، ایک اور آپریشن کے دوران مزید 11 خارجی ہلاک کردیے گئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

ملکی قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔