The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

بنوں: پولیس اور فورسز کے آپریشنز، فتنۃ الخوارج کے 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران فتنۃ الخوارج کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری محفوظ رہی، اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا، آپریشنز کے دوران فتنۃ الخوارج کی مقامی کمان پر کاری ضرب لگی، اہم کمانڈرز ہلاک کردیے گئے۔

اس کے علاوہ شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں فتنہ الخوارج کے جتھوں کی موجودگی پر لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 10 خارجیوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 5 دہشت گرد زخمی ہوگئے، اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا، ہلاک ہونے والے 7 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں، 3 دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ہونے کی وجہ سے نکالی نہیں جا سکیں۔

ہلاک دہشت گردوں میں خطرناک فتنۃ الخوارج کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللّٰہ عرف شپونکوئی شامل ہیں، جو پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے، نصر خیل کے علاقے میں بھی لکی پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی، ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک، اہل علاقہ نے اپنے محافظوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فتنے کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔

بنوں کے علاقے ہوید میں بھی پولیس اور امن کمیٹیوں کی دہشت گردوں سے مڈھ بیڑ ہوئی، دہشت گرد دُم دبا کر بھاگنے لگے، یہ پولیس اور عوام کی مشترکہ کامیابی ہے،

ڈومیل کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی پولیس اے پی سی پر فائرنگ کے بعد پولیس جوان مقابلے پر ڈٹ گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر بنوں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کمک پہنچ گئی، 8 گھنٹے طویل آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

آپریشن میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر رسول عرف کمانڈر اَریانہ ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوا، اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں ریجن پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز اور دہشت گردوں پر کاری ضربات لگانے پر خصوصی شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی مٹی کو فتنے سے پاک کریں گے، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بنوں بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں مین آبشار چوک پر گھی کے ڈبے میں نصب 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے، بارودی مواد ناکارہ بناکر شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیاگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سجاد خان نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بارودی مواد ناکارہ بنایا، ورنہ خدانخواستہ بنوں میں بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔