The Dawn News - Sport

اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شست دے کر ٹائٹل جیت لیا
اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔

دریں اثنا، وزیراعظم  شہباز شریف نے مسقط میں ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کامیاب کھلاڑیوں کی پزیرائی کی۔

شہباز شریف نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

سیمی فائنل مقابلے میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی تھی۔