The Dawn News - Pakistan

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا، 12 نشستوں پر (ن) لیگ کامیاب، ایک سیٹ پی پی لے اڑی
مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔

این اے 129 پر مسلم ليگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 185 ڈیرہ غازی خان پر محمود قادر خان، این اے 143 ساہیوال پر محمد طفیل جٹ کامیاب ہوئے، این اے 104 فیصل آباد میں (ن) لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر چوہدری کو کامیابی ملی۔

پی پی 87 میانوالی پر علی حیدر نیازی، پی پی 98 فیصل آباد پر آزاد علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد میں طاہر پرویز کو کامیابی ملی۔

پی پی 116 فیصل آباد میں احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال میں محمد حنیف، پی پی 73 سرگودھا پر سلطان علی رانجھا جیت گئے، پی پی 269 مظفر گڑھ پر (ن) لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی کا پلڑا بھاری رہا۔

ہری پور میں بڑا اپ سیٹ

ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا اَپ سیٹ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہوا، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ شہرناز کو شکست ہوئی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔

شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں، یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

این اے 129 لاہور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان سب سے آگے رہے، انہوں نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ این اے 129 کی یہ نشست پی ٹی آئی کے میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 میں بھی (ن) لیگ نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمود قادر خان 82 ہزار 416 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49 ہزار 262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 185 کی یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گُل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

این اے 143 ساہیوال

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے, آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری صرف 13 ہزار 220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 143 کی یہ نشست پی ٹی آئی کے حسن نواز کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

این اے 104 فیصل آباد

حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کی نشست بھی (ن) لیگ کے حصے میں آئی, جہاں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت ن لیگ کے دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جب کہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19 ہزار 262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 96 فیصل آباد

حلقہ این اے 96 فیصل آباد کے تمام 345 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے بلال بدر چوہدری سب سے زیادہ 93 ہزار 9 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بلال بدر چوہدری وزیر مملکت طلال چوہدری کے بھائی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مکمل نتائج

پی پی87 میانوالی

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری ہوگئے، پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3 ہزار 310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 98 فیصل آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد ون میں (ن) لیگ کے آزاد علی تبسم نے 44 ہزار 388 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی جب کہ ان کے مخالف آزاد امیدوار محمد اجمل 35 ہزار 245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 115 فیصل آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے محمد طاہر پرویز کو 49 ہزار 49 ووٹ ملے، جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 18 ہزار 98 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

پی پی 116 فیصل آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی سامنے آگئے, جس کے مطابق (ن) لیگ کے احمد شہریار 48 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11 ہزار 429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے سے جیتنے والے لیگی امیدوار احمد شہریار وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے داماد ہیں، اور یہ نشست پی ٹی آئی کے اسمٰعیل سیلا کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

پی پی 203 ساہیوال

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر 10 ہزار 895 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 73 سرگودھا

سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے (ن) لیگ کےسلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12 ہزار 970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 269 مظفر گڑھ

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 میں (ن) لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس حلقے کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 55 ہزار 611 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔