The Dawn News - Pakistan

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کردیا
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔

تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا‘۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ فی الحال یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ سینیٹر سمینہ ممتاز زہری نے بھی ڈان سے خصوصی گفتگو میں وزارتِ داخلہ کے عہدیدار کے بیان کی تصدیق کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ چند لوگ یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور حالیہ عرصے میں بہت کم ویزے بڑی مشکل کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔