The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کا انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، قدرتی آفات سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلی فون پر  رابطہ کر کے قدرتی آفت سیلاب اور تودے گرنے سے قیمتی  انسانی جانوں کے  ضیاع  پر دکھ کا اظہار کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کی طرف سے ہر ممکن امداد و  معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے ساتھ بحالی اور تعمیرِ نو کے کام میں معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور انڈونیشیا موسمیاتی تبدیلی سے یکساں طور پر متاثر ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے رابطے کرنے اور تعاون کی پیشکش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔