The Dawn News - Sport - Cricket

اسٹین پاکستان کیخلاف پرفارم کرنے کیلئے بے تاب
جنوبی افریقی باؤلنگ کوچ اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین کو باؤلنگ ٹپس دیتے ہوئے۔ فائل فوٹو اے پی۔

شارجہ: جنوبی افریقہ کے باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ نے کہا ہے کہ مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اسٹین اس سال کے شروع میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیریز میں پاکستان کے خلاف تباہ کن ثابت ہوئے تھے۔

پاکستان کے خلاف فاسٹ باؤلر نے آٹھ میچوں میں 21.66 کی اوسط سے 39 وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم اسٹین متحدہ عرب امارات کی پچوں پر زیادہ ملہک ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔

پاکستان کے خلاف یہاں کھیلے گئے دو میچوں میں انہوں نے 46.33 کی اوسط سے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈونلڈ نے کہا 'انیس سو ترانوے شارجہ میں کھیلنے کے بعد میں پہلی مرتبہ یہاں آیا ہوں۔ ہمارے لیے سب سے اہم یہاں کی کنڈیشنز کو ہینڈل کرنا ہوگا کیوں کہ اس طرح کی شدید گرمی صحت اور صلاحیت کا امتحان ہوتی ہے۔'

اسٹین کے حوالے سے کیے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا: اسٹین انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں آرام کو موقع بھی ملا ہے۔ اب وہ تیس سال کے ہوچکے ہیں اس لیے ہمیں ان کا خیال رکھنا ہوتا ہے تاہم وہ اس سیریز پر اثر انداز ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔'

تین سو تیس ٹیسٹ اور دو سو بہتر ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وکٹیں بہت حد تک پاکستان جیسی ہیں۔

'یہ اچھی بیٹنگ وکٹیں ہیں اور بعد میں اسپنرز کی مدد بھی کرتی ہیں۔ فاسٹ باؤلرز کو ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو ریورس سوئنگ بھی کرنا ہوگا۔'

ان کے خیال میں یہ دورہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ اس سیریز میں ہوم گراؤنڈ سے دور ہمارے ہنر کا امتحان ہوگا جبکہ جیت کے لیے ذہنی مضبوطی بھی اہم ہوگی۔

ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں جیت کے لیے دونوں ٹیمیں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔

'ہمیں معلوم ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور نمبر ون ٹیسٹ ٹیم ہونے کے ناطے جو معیار ہم نے سیٹ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے'۔

انہوں نے پاکستان باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ باصلاحیت باؤلنگ اٹیک ہے جس نے نہ صرف ہوم سیریز بلکہ دیگر ممالک میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی تیز گیند بازوں سے اٹیک کرنے کی حکمت عملی پاکستان سے بالکل مختلف ہے جو سیریز کے دوران اسپنرز پر انحصار کرے گا۔

اس سے قبل پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو جارحانہ اسپن باؤلنگ سے قابو کیا جائے گا۔

واٹمور کا کہنا تھا 'یو اے ای کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، ہم ان سے ہم آہنگ ہیں اور یہ ہمارے لیے موزوں بھی ہوں گی، ہمارے پاس اسپن پچز بنانے کا آپشن بھی موجود ہے اور ہم اپنی طاقت کے حساب سے میدان میں اتریں گے کیونکہ ہماری ٹیم میں بہترین اسپنرز موجود ہیں۔'

پاکستان کی اعلان کردہ ٹیم میں تین اسپنرز سعید اجمل، عبدالرحمان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

پاکستان کو رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچوں میں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن گرین شرٹس کے لیے سب سے بڑا دھچکا گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں شکست تھی جس کے باعث قومی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں چھٹے درجے پر تنزلی ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ چودہ اکتوبر سے ابو ظہبی میں شروع ہو گا۔