The Dawn News - Opinions

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
شیعہ ہلاکتوں پر پورا ملک حیران اور پریشان ہے لیکن مجھے اس سے زیادہ حیرانگی ہمارے سیاستدانوں کی خاموشی پر ہے۔

چھوٹے چھوٹے مسائل پر تفصیلی گفتگو کے لیے جہاں سارے حکمراں تیار رہتے ہیں وہیں اس گمبھیر مسئلے پر سب خاموش ہیں۔

اگرچہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ان ہلاکتوں کے خلاف آواز آٹھائی لیکن باقی سیاست دان خاموش تماشائی بنے رہے۔

بالاخر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اس سلسلے پر اپنی آواز اٹھا لی ہےاور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ عمران خان بڑے خواب دکھاتے رہتے ہیں اور ان کی پالیسی کی کوئی درست سمت نہیں دکھائی دیتی۔

بہرحال اس بات کا تو انہیں داد دینی چاہیے کہ انہوں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھا اور اس پرکارروائی کی اپیل کی۔

ان کی اس اپیل کے کیا اثرات ہوں گے یہ بعد میں دیکھا جائے گا لیکن فی الحال یہ ایک قابل تحسین شروعات ہے کہ کسی سیاستدان نے بھی شیعہ ہلاکتوں پر آواز اٹھائی۔

یہ حملے کسی مشہور شخصیت یا حکمران کے خلاف نہیں بلکہ ان میں عام آدمی نشانہ بن رہے ہیں – شیعہ عام آدمی، جس کے نصیب میں تحفظ نہیں ہے اور نہ ہی جس کی جان پی پی پی کی حکومت کو قیمتی لگتی ہے۔ ہماری حکومت کے لیے تو ووٹ لے کر پیسے بنانے کا دھندہ ہی اصل کام ہے۔

اسکردو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نے ان ہلاکتوں کو بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے اور اگر وہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام  ہو گئی ہے تو اسے گھر چلے جانا چاہیے۔

لیکن اب تک ہمیں یہ احساس تو ہو گیا ہے کہ یہ حکومت بڑی ڈھیٹ ہے۔

شیعہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی دکھانا خان کی طرف سے ایک بہت اہم قدم تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ خان کو یہ احساس بھی ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو 'امریکہ کی جنگ' قرار دینے سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔

یہ قتل و غارت بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ہو رہی ہے جہاں ہمارے سیکورٹی اداروں کا مکمل کنٹرول ہے۔

اس جنگ کو امریکہ کی جنگ کہنے کے بجائے اب فوری کارروائی ہی جانیں بچا سکتی ہے۔

انصاف کے لیے اس آواز میں مزید شدت اسی وقت آ سکتی ہے اگر باقی حکمران عمران خان کا ساتھ دیں اور اہل تشیع کے خلاف ظلم کو روکنے کیلیے آواز اٹھائیں۔

تو کیا ہوا اگر دوسرے معاملات پر یہ سیاسی جماعتیں اتفاق نہیں کرتیں، عام آدمی کی حفاظت پر اتفاق کرنا تو ان کا فرض ہے۔

عدلیہ کا اب یہ کام ہے کہ وہ ان ہلاکتوں پر فوری توجہ دے اور چیف جسٹس اس ظلم کے خلاف اپنا پسندیدہ قسم کا نوٹس لیں۔

جہاں حکمران ناکام رہے، وہیں عدلیہ کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ اس ملک میں سب کو ان کا حق دلوائے۔

شائمہ سجاد ڈان ۔ کام کی ڈپٹی ایڈیٹر ہیں۔