The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ملالہ کی ڈائری
ملالہ یوسفزئی کو اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے گل مکئی کے قلمی نام سے ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی اردو ویب سائٹ پر جنگ بیتی کو اپنے انداز میں پیش کرنا شروع کیا۔ بعد ازاں ملالہ یوسفزئی کو اسی ویب پوسٹس پرنہ صرف شہرت ملی بلکہ کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

ملالہ نے ڈائری کے ان صفحات پر اس خوف و کرب کا اظہار کیا ہے جس کے تحت سوات وادی میں رات کے سناٹے میں گونجتی گولیوں کی تڑ تڑاہٹ اسے مضطرب کرتی تھی۔ اس کی ڈائری سوات کے ان تمام بچوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔ دوہزار نو میں ملالہ یوسفزئی کی ڈائری سے چند اقتباس۔

جمعرات پندرہ جنوری: گولیوں اور توپوں کی گھن گھرج

میں رات تین مرتبہ جاگی کیونکہ ساری رات گولیوں اور گولہ باری کی آوازیں گونجتی رہیں۔ چونکہ اسکول نہیں جانا تھا اس لئے میں صبح دس بجے بیدار ہوئی۔

بعد ازاں میری سہیلیاں گھر آگئیں اور ہم نے ہوم ورک پر بات کی۔

طالبان سوات میں اسکولوں کو مسلسل نشانہ بنارہے تھے۔

آج میں نے بی بی سی پر شائع ہونے والی ڈائری پڑھی جو ایک اخبار میں بھی شائع ہوئی تھی۔

پاکستانی طالبان۔ رائٹرز تصویر

میری امی نے میرے قلمی نام گُل مکئی کوپسند کیا اور میرے والد سے کہا کہ اس کا نام بدل کر گُل مکئی کیوں نہیں کردیتے ۔

ہاں، مجھے بھی یہ نام پسند آیا کیونکہ میرے اصل نام کا مطلب ہے غمزدہ۔

واضح رہے کہ اس پوسٹ میں بھی ملالہ نے اپنا اصل نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

بدھ چودہ جنوری: شاید میں دوبارہ اسکول نہ جاسکوں

آج اسکول جاتے ہوئے میرا موڈ بہت خراب تھا کیونکہ سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان تو ہوگیا تھا لیکن اسکول پرنسپل نے یہ نہیں بتایا تھا کہ دوبارہ اسکول کب کھلیں گے۔  پہلی دفعہ ہی ایسا ہوا تھا۔

پرنسپل نے اس کی وجہ نہیں بتائی لیکن میرا خیال ہے کہ اس کے پیچھے طالبان ہیں جنہوں نے پندرہ جنوری سے بچیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میری بعض دوستوں نے بتایا کہ ان کے والدین دوسرے علاقوں یا شہروں میں جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ وہ بچیاں وہاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

چونکہ آج اسکول کا آخری دن تھا اس لئے ہم سب کافی دیر تک کھیلتے رہے۔

گھر جاتے ہوئے میں نے اسکول کی دیواروں کو دیکھا تو مجھے ایسا لگا کہ شاید اب میں دوبارہ یہاں نہیں آسکوں گی۔

ایک پاکستانی قبائلی اسکول۔ فائل تصویر

میں نے آج اسکول میں سہیلیوں کو اپنے بونیر کے دورے کی کہانی سنائی تو انہوں نے کہا کہ وہ یہ داستان سن سن کر اکتا چکی ہیں۔

اسکول میں بچے اس افواہ پر بھی بات کررہے تھے کہ ایف ایم پر تقریر کرنے والے مولانا فوت ہوچکے ہیں۔ وہ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ لڑکیوں کو اسکول نہیں جانا چاہئے۔

بعض نے کہا کہ مولانا چھٹیوں پر چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ہر رات کو پابندی سے ایف ایم ریڈیو پر تقریر کرتے تھے اور انہوں نے گزشتہ رات تقریر نہیں کی تھی۔

آج جمعہ تھا اور ٹیوشن کا نہیں پڑھنا تھا اس لئے میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ گئی۔ اس میں لاہور بم دھماکے کی خبر نشر ہورہی تھی۔

میں نے خود سے سوال کیا کہ آخر پاکستان میں ہی یہ بم دھماکے کیوں ہورہے ہیں۔

سات جنوری ، نہ خوف نہ فائرنگ

میں محرم کی چھٹیوں پر بونیر آگئی ہوں جو مجھے بلند پہاڑ اور سرسبز کھیتوں کی وجہ سے بہت اچھا لگتا ہے۔

خوبصورت تو میرا سوات بھی ہے لیکن وہاں امن نہیں ہے۔ لیکن بونیر میں امن اور سکون ہے۔ نہ فائرنگ ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی خوف۔

آج ہم پیر بابا کے مزار پر بھی گئے جہاں سے میری والدہ نے چوڑیاں اور جھمکے خریدے۔

پیر پانچ جنوری : رنگین کپڑ ے مت پہنو

میں اسکول روانہ ہونے کیلئے یونیفارم پہن ہی رہی تھی کہ مجھے یاد آیا کہ ہمارے پرنسپل نے ہمیں یونیفارم پہننے سے منع کردیا تھا اور کہا تھا کہ گھر کے سادہ کپڑوں میں اسکول آیا جائے۔

میں نے اپنا پسندیدہ گلابی رنگ کا لباس پہننے کے لئے نکالا۔ دیگر لڑکیاں بھی رنگ برنگے لباس پہن کر آتی تھی اور اسکول گھر کے ماحول جیسا لگتا تھا۔

اسکول میں میری ایک سہیلی نے پاس آکر کہا کہ برائے خدا ایمانداری سے بتاو کہ کیا طالبان ہمارے اسکول پر حملہ کرنے جارہے ہیں۔

فائل تصویر

صبح کی اسمبلی میں ہمیں بتایا گیا تھا کہ رنگین لباس پہن کر اسکول نہ آئیں کیونکہ طالبان اس پر اعتراض کرسکتے ہیں۔

میں اسکول سے واپس آگئی اور شام کو ٹی وی پر دیکھا تو خبر آرہی تھی کہ پندرہ دن کے بعد شکر درہ سے کرفیو اٹھالیا گیا ہے ۔ یہ خبر سن کر مجھے خوشی ہوئی کیونکہ ہماری انگریزی کی استانی وہاں رہتی تھی جو کرفیو کی وجہ سے نہیں آسکتی تھیں۔ امید ہے کہ اب وہ بھی اسکول آنے لگیں گی۔

ہفتہ تین جنوری: میں خوفزدہ تھی

میں نے کل ایک ہولناک خواب دیکھا جس میں مسلح طالبان اور ہیلی کاپٹر دکھائی دئیے۔  سوات میں ملٹری آپریشن سے قبل بھی مجھے ایسے خواب آیا کرتے تھے۔ امی نے ناشتہ بنایا اور میں اسکول چلی گئی۔

میں اسکول جانے سے خوفزدہ تھی کیونکہ طالبان نے لڑکیوں کو اسکول بھیجنے کے خلاف ایک فرمان جاری کردیا تھا۔

ستائیس میں سے صرف گیارہ بچیاں ہی اسکول آئیں  اور یہ تعداد طالبان کے حکم کے بعد ہی کم ہوئی تھیں۔ طالبان کے اس اعلان کے بعد میری تین سہیلیاں پشاور، لاہور اور راولپنڈی منتقل ہوگئ تھیں۔

میں جب اسکول سے گھر آرہی تھی تو میں نے سُنا کہ ایک شخص کہہ رہا تھا کہ میں تمہیں قتل کردوں گا۔ میں نے تیز تیز قدموں سے چلنے لگی اور پیچھے مڑ کر دیکھا کہ وہ میرا تعاقب تو نہیں کررہا ۔

مجھے اطمینان ہوا کہ وہ درحقیقت فون پر بات کررہا تھا اور اس نے موبائل فون پر کسی اور کو دھمکی دی تھی۔

بشکریہ بی بی سی