جنرل اشفاق نئے چیف آف جنرل اسٹاف نامزد

30 نومبر 2013
لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد—فائل
لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد—فائل

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ اپنے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کو فوج کا نیا چیف آف جنرل اسٹاف نامزد کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق اس وقت وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اب جنرل راشد محمود کی جگہ لیں گے۔

واضح رہے کہ جنرل راشد محمد کے عہدے کو حال ہی میں فور اسٹار جنرل کے طور پر ترقی دے کر ان کا تقرر بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کردیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو رواں سال اگست میں ترقی دے کر انہیں تھری اسٹار جنرل بنا دیا گیا تھا اور چیف آف جنرل اسٹاف نامزد ہونے سے چند ہفتوں پہلے تک وہ بطور وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ انہیں نے دو برس سے زائد عرصے تک میجر جنرل اور ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن کے طور پر بھی انہوں اپنی خدمات پیش کی تھیں۔

لیفٹننٹ جنرل اشفاق فوج میں اکتیسویں چیف آف جنرل اسٹاف ہوں گے جو فوج میں ایک اعلیٰ عہدہ ہے۔

حالیہ پیش رو سمیت ان کے نو پیش رو یا تو اس عہدے کے ساتھ ساتھ فوج کے سربراہ بھی تھے، یا جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

خیال رہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف کا تقرر اس لیے کیا جاتا ہے کہ وہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں انٹیلیجنس اور فوجی سربراہان کے ساتھ مل کر اپنی نگرانی میں آپریشنل اور انٹیلیجنس امور کے معاملات کا جائزہ لے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ایک تجربہ کار اور بہادر آفیسر ہیں جنہوں نے سوات فوجی آپریشن کی قیادت کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے منگلہ کور کے چیف آف اسٹاف کے کام کرنے کے علاوہ دو سال تک آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بھی قیادت کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں