وینزویلا مظاہروں پر ایک نظر

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2017

یوکرائن اور تھائی لینڈ کے بعد اب وینزویلا میں بھی حکومت مخالف احتجاج بدستور جاری ہے، صدر نکولس مادورو نے مظاہرین کو اکسانے کے الزام میں تین امریکی سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ نے وینزویلا میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم اور معاشی مسائل کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین نے نئے حکومت مخالف احتجاجی مارچ کی کال دیدی، صدر نکولاس مادورو نے کراکس میں تعینات تین امریکی سفارتکاروں کو یہ کہتے ہوئے ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

صدر مادورو نے امریکی سفارتکاروں پر وینزویلا میں افراتفری پھیلانے کا الزام دھرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن میں جا کر سازشیں کرو۔

دوسری جانب مفرور اپوزیشن لیڈر لیوپولڈو لوپیز نے منگل کے دن ایک بڑے مظاہرے کی کال جاری کر دی، بعدازاں امریکہ نے لوپیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

جنوبی امریکہ نے وینزویلا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے پر امن اجتماع اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائے، اور طاقت کے بے جا استعمال اور ہلاکتوں کی فوری طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیں۔

ملک بھر میں ہزاروں افراد نے طلباء کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔ مظاہرین ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم اور معاشی مسائل کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں۔

وینزویلا میں آنجہانی صدر ہوگو شاویزکی جگہ صدر منتخب ہونے والے نکولس مادوروکی کامیابی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعدوینزویلا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں اور تصادم کے نتیجے میں7 افرادہلاک اورمتعدد زخمی بھی ہوئے۔

اپوزیشن نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہےاور  امریکا نے بھی وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر زور دیا ہے۔