الوداع، ثنا خان

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2019
ثنا خان جو اب ہم میں نہیں رہیں۔ فائل تصویر
ثنا خان جو اب ہم میں نہیں رہیں۔ فائل تصویر
دسمبر 2013 میں ثنا خان اور ان کے شوہربابر کی ایک یادگار تصویر۔
دسمبر 2013 میں ثنا خان اور ان کے شوہربابر کی ایک یادگار تصویر۔

پاکستان میں ماڈلنگ کی دنیا کے بڑے ناموں کا اتفاق ہے کہ ہر ماڈل کا ایک وقت ہوتا ہےاور عروج کا یہ وقت ثنا خان کا تھا۔ لیکن ایک سانحہ ہوا اور وہ ثنا کا ہاتھ چھڑالے گیا۔

وہ نوعمر، خوبصورت اور ابھرتا ہوا ستارہ تھی ۔ امکانی طور پر وہ فیشن انڈسٹری کا اہم جزو بننے جارہی تھی۔ جو بھی ثنا کو جانتےہیں وہ اس کی سحر انگیز شخصیت اور رویے کا اعتراف کرتے ہیں۔

ثنا نے مس ویٹ سپر ماڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس طرح وہ ایک دھماکے کے ساتھ پاکستان فیشن انڈسٹری میں آئی تھیں۔ جمعے کے روز کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ان کی گاڑی سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کچھ کلومیٹر دور ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی اور پلٹ گئی۔ اس میں بابر خان کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ ثنا ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

فریحہ الطاف، سابقہ ماڈل اور ٹیلنٹ مینیجر

' جب میں مس ویٹ سپر ماڈل مقابلے کی تیاری کررہی تھی تو ثنا خان اس وقت میرے پاس آئی تھیں۔ اسے فوری طور پر ٹاپ ٹین فائنل کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ اپنے قد، چال اور فوٹو جینک خواص کی بنا پر اس نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

فریحہ الطاف، فائل تصویر
فریحہ الطاف، فائل تصویر

' اس نے ہماری ماڈلنگ ایجنسی کیساتھ کام کیا۔ کیٹ واک کی، فیشن ویک میں حصہ لیا، اور اشتہاروں میں اجاگر ہوئیں۔ میں اس وقت ایک فیشن شو میں تھی جب مجھے اس کی موت کی اطلاع ملی۔ ' ' میں اب تک غم اور صدمے میں ہوں۔ میں اس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتی ہوں اور جو بھی اسے جانتے تھے مجھے ان کے میسج اور لیٹر موصول ہورہے ہیں۔ ' ٹپو جویری، فوٹوگرافر

' ثنا خان کی بےوقت موت سے میں بہت رنجیدہ ہوں، وہ ایک خوبصورت اور زندگی سے بھرپور زندگی کی مالک تھیں۔ مس ویٹ سپر ماڈل مقابلے کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک معصوم لڑکی تھی جس کی آنکھوں میں اسٹار ڈوم کی چمک تھی۔

ٹبو جویری، فائل تصویر
ٹبو جویری، فائل تصویر

' ان کے حسن اور ذہانت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا تھا ۔ ثنا کی موت پاکستان کا نقصان ہے۔ اداکاری کا دنیا کا وہ ابھرتا ہوا ستارہ تھیں اور اب وہ ستارہ ڈوب چکا ہے۔.

نادیہ حسین ، سپر ماڈل

' میں ان سے مس ویٹ مقابلے میں ملی تھی جب میں وہاں جج تھی۔ وہ خاموش طبع تھی لیکن اس کی آنکھوں میں بہت کچھ تھا۔ اپنے ٹیلنٹ اور اعلیٰ کاکردگری کی بنا پر انہوں نے یہ مقابلہ جیت لیا تھا۔ '

نادیہ حسین، فائل تصویر
نادیہ حسین، فائل تصویر

ان کی موت فیشن اور میڈیا انڈسٹری کا عظیم نقصان ہے۔ ہم اسے یاد کریں گے۔ اللہ اس کے اہلِ خانہ اور خصوصاً اس کے شوہر کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے۔'

عدنان پردیسی فیشن ڈیزائنر

عدنان پردیسی، فائل تصویر
عدنان پردیسی، فائل تصویر

'سال 2011 میں میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔ وہ بہت نرم مزاج لڑکی تھی۔ میں نے ان کے ساتھ اپنی مصنوعات کی شوٹنگ کی تھی۔ '' اس نے 16 مرتبہ لباس بدلے لیکن شکایت کا ایک لفظ نہ کہا۔ وہ ایک بہت بڑا 12 گھنٹے کا شوٹ تھا۔ میں اس سے بہت متاثر ہوا اور اس کا رویہ دیکھنے والا تھا۔

' ان کی موت کی خبر بہت صدمے سے بھرپور ہے۔ وہ بہت چھوٹی تھی اور حال ہی میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ اللہ ان کے خاندان کو یہ عظیم نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔'

ظہیر عباس، فیشن ڈیزائنر

ظہیر عباس ، فائل تصویر
ظہیر عباس ، فائل تصویر

' میں پہلی مرتبہ ویٹ مس سپر ماڈل مقابلے میں ثنا سے ملا تھا۔ جہاں میرے ڈریس پہنائے گئے تھے۔' ' وہ ایک عظیم روح تھی اور بہت منکسر المزاج اور سادہ تھی۔'

' میرے پاس اپنے جذبات کیلئے الفاظ نہیں۔ ان کی رحلت ایک بہت بڑا نقصان ہے۔'

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ABDUL KHALIQ NASEEM Mar 09, 2014 05:45pm
سنا خان ایک ابھرتا ہوا ستارا تھا جو نکلنے سے پہلے ہی ڈوب گیا. ان کی موت ہندوستان اور پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا حادثہ ہے. اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے. آمین. عبدالخالق نسیم. رامپور (انڈیا)