طالبان حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی سے انکاری

28 مارچ 2014
ذرائع کے مطابق طالبان نے حکومتی حراست میں اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کے بدلے میں پروفیسر اجمل خان کو رہا کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق طالبان نے حکومتی حراست میں اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کے بدلے میں پروفیسر اجمل خان کو رہا کرنے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد: تحریکِ طالبان پاکستان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صوبہ پنجاب کے مقتول وزیراعلیٰ سلمان تاثیر کے بیٹے کو رہا کرنے سے انکار کردیا، لیکن شرائط کی بنیاد پر انہوں نے پشاور کے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس کنٹرولر کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روز جمعرات کو وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کے بعد باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ طالبان نے پروفیسر اجمل خان کی رہائی کے بدلے میں حکومتی حراست میں اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کی شرط رکھی ہے جو صوبہ سندھ کی جیل میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ پروفیسر اجمل خان کو سات ستمبر 2010ء میں طالبان نے اغوا کیا تھا۔

انہیں ان کے زاتی ڈرائیور کے ساتھ پشاور یونیورسٹی سے متصل پروفیسر کالونی سے اغوا کیا گیا تھا، تاہم مذکورہ ڈرائیور کو دو سال کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ٹی ٹی پی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے مطالبہ کا جواب صرف اسی صورت ممکن ہے جب یہ معاملہ صوبہ سندھ کی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں تحریکِ نفاذِ شریعت محمدی کے سربراہ کی بازیابی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ کے ساتھ ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے اراکین نے انہیں طالبان کے مطالبات پر بھی بریفنگ دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Mar 28, 2014 04:55pm
پروفیسر‏ ‏اجمل‏ ‏کو‏ ‏رہائی‏ ‏مل‏ ‏سکتی‏ ‏ھے‏ ‏کیونکہ‏ ‏وہ‏ ‏طالبان‏ ‏کے‏ ‏ساتھ‏ ‏ھیں‏ ‏باقی‏ ‏قیدیوں‏ ‏کے‏ ‏حوالے‏ ‏سے‏ ‏طالبان‏ ‏علط‏ ‏بیانی‏ ‏کررہے‏ ‏ھیں‏ ‏کیونکہ‏ ‏وہ‏ ‏طالبان‏ ‏کے‏ ‏ساتھ‏ ‏نہیں‏ ‏شاید‏ ‏وہ‏ ‏کہیں‏ ‏اور‏ ‏ھوں‏ ‏اور‏ ‏طالبان‏ ‏کی‏ ‏دسترس‏ ‏باہر‏ ‏ھوں‏ ‏
Gharib Mar 29, 2014 12:30am
Taliban ne in ko askari qaidi bulaya hai, askari qaidi? jahan se mujhe pata hai, askari qaidi us shakhs ko kehte hai jo fauj main ho, fauj ki uniform pehna ho, asliha haath main ladaii ki waqt pakad liya gaya ho. Haider Gailani aur Shehbaz Taseer na fauj main hain, na fauj ki unifom kabhi pehna hain aur na ladaii ki waqt asliha haath main pakde gaye the. Woh sarak se aghwa kiye gaye the. Taliban aise keh kar apne bewaqoofi aur nasamajhpan dekha rahe hain. Aur hum chale in bewaqoofon se muzakraat karne.