دیپک پروانی کا ایک اور اعزاز

پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی سن سلک فیشن ویک کے دوران ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ۔- فائل فوٹو
پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی سن سلک فیشن ویک کے دوران ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ۔- فائل فوٹو
پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی۔- اے ایف پی فوٹو
پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی۔- اے ایف پی فوٹو

کراچی: پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کو 2014 کے بلغارین فیشن ایوارڈز کے پہلے راؤنڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

دیپک پروانی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کا مقام ہے اور ہم کامیاب ہوگئے تو یہ ہمارا تیسرا بین الاقوامی ایوارڈ ہوگا۔

بلغارین فیشن ایوارڈز کی نامزدگیوں میں دس ٹاپ ڈیزائنر کو خطے کے مقامات کے حوالے سے منتخب کیا گیا ہے۔

دیپک پروانی کو مشرق وسطیٰ کے ٹاپ ٹین ڈیزائنر کے ساتھ ایشیاء کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ایوارڈز کے ضوابط کے مطابق دیپک کو تین مرحلوں پر مشتمل ایوارڈز کے پہلے راﺅنڈ کیلئے چنا گیا ہے۔

تمام نامزدگیوں پر ووٹنگ کا سلسلہ بائیس جون تک جاری رہے گا، جبکہ پہلے راﺅنڈ کا حتمی نتیجہ نامزد افراد کو ملنے والے ووٹوں اور ان کے بونس پوائنٹس کے نتائج پر کیا جائے گا۔

دوسرے راؤنڈ میں پر کیٹیگری کے ٹاپ تھری نامزد افراد کو تخلیقی، انفرادیت اور ترقی کے تصور کے مطابق جج کیا جائے گا۔

اسی طرح آخری مرحلے میں عوامی ووٹنگ اور تجزیوں پر ایوارڈز کے حتمی فاتح افراد کو منتخب کیا جائے گا اور ہر ایک کو پچیس ہزار یورو کا انعام دیا جائے گا۔

دیپک پروانی پاکستان کے نمایاں فیشن ڈیزائنر ہیں جو پہلے ہی لکس اور انڈس اسٹائل ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

جبکہ دنیا کے سب سے بڑے کُرتے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی ان کے نام پر درج ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں