سعودی عرب میں خود کش دھماکہ

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2014
سعودی عرب میں خود کش دھماکہ  —۔آن لائن فوٹو
سعودی عرب میں خود کش دھماکہ —۔آن لائن فوٹو

سعودی عرب : سعودی عرب کے جنوبی شہر شرورہ میں دو خود کش حملہ آوروں نے ایک سرکاری عمارت کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے شہر شرورہ میں القاعدہ کے دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سعودی حکام کے مطابق گزشتہ روز القاعدہ کے چھ ارکان نے سعودی بارڈر سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا تھا ۔

دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے، جنہوں نے ایک سرکاری عمارت میں پناہ لے لی تھی۔

دونوں حملہ آوروں نے سخت مقابلے کے بعد آج خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے ایک گزشتہ روز ایک حملہ آور کو کرفتار کرلیا تھا، جس کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں