مستونگ میں دو خواتین پر تیزاب سے حملہ

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

مستونگ : صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ کے بازار میں آج بروز منگل نامعلوم افراددو خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ۔

ضلعی پولیس افسر رؤف بریچ نے ڈان کو بتایا کہ مسلح عسکریت پسندوں نے مستونگ شہر کے علاقے چاندنی روڈ پر خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت خواتین مارکیٹ میں شاپنگ کررہی تھیں کہ ان پر حملہ کردیا گیا جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی خواتین کو پہلے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعد میں انہیں بولان میڈیکل کامپلیکس منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بھی نامعلوم افراد نے چار خواتین پر تیزاب پھینک دیا تھا۔


سبی میں ایف سی کے قلعے کے قریب دھماکا، تین اہلکار زخمی


سبی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا سامان منتقل کرنے کے دوران ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں