اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے ساتھ نئے پولیس کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں رواں سال ان کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

انسٹیوٹ نے منگل کے روز جنوبی وزیرستان، برمل کی ایک سالہ صوفیہ ولد کابل خان، شمالی وزیرستان، میرانشاہ کے 18 ماہ کے منیب رحمان ولد حافظ رحمان، خیبر ایجنسی، باڑہ کے 18 ماہ کے عبدالرؤف ولد محمد ایاز، خیبر ایجنسی، باڑہ کی 12 ماہ کی حسینہ ولد صدام، خیبر ایجنسی باڑہ کے 30 ماہ مہاد اللہ ولد حیدر گل، شمالی وزیرستان رزمک کے 18 ماہ کے مسعود ولد حامد اور شمالی وزیرستان، میرانشاہ کی 18 ماہ کی فدا رحمان ولد عدیل رحمان میں پولیو کے نتائج کو مثبت قرار دیا۔

این آئی ایچ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سال کے اس حصے تک 39 کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔ رواں سال 115 رجسٹرڈ کیسز میں سے 84 کا تعلق فاٹا، 19 کا خیبر پختونخوا، 10 کا سندھ اور ایک، ایک کا بلوچستان اور پنجاب سے ہے۔

خیبر پختوا کے محکمہ صحت پہلے ہی پشاور کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کو تلاش کرچکا ہے جبکہ یہی لائنیں وائرس کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

گزشتہ 15 سال کے دوران ستمبر میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں