وکی لووز مونومینٹس: پاکستان کی 10 بہترین تصاویر

وکی لوز مونومینٹس: پاکستان کی 10 بہترین تصاویر


ثاقب قیوم چوہدری

اگر آپ پاکستان کے تاریخی ثقافتی مقامات کی آن لائن مفت تصاویر کو تلاش کرنے کی کوشش کریں تو ان کا حصول بہت مشکل ہوگا، حالانکہ بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود کبھی بھی ان مقامات کی تصاویر کو مفت لائسنس کے ساتھ کبھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ نہیں کیا گیا۔

تاہم رواں برس وکی پیڈیا سے منسلک وکی میڈیا فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں پہلی بار 'وکی لوز مونومینٹس' نامی فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کروایا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے بڑا فوٹو مقابلہ قرار دے رکھا ہے، جس میں دنیا بھر کے ثقافتی مقامات کو مفت لائسنس کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے مقابلے میں سات سو سے زائد امیدواروں نے بارہ ہزار سے زیادہ تصاویر جمع کرائیں جنھیں اب لوگ کسی بھی مقصد کے لیے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں اور انہیں کاپی رائٹس کے مسئلے کا بھی سامنا بھی نہیں ہوگا۔

اگرچہ اس مقابلے کے ملکی اور غیرملکی فاتحین کا اعلان تاحال نہیں ہوا تاہم پاکستان کی جیوری نے ملک کی دس بہترین تصاویر کو منتخب کرکے بین الاقوامی سطح پر بھیج دیا ہے۔

پاکستان کی ثقافت، روایات اور تعمیراتی خوبصورتی کی یہ جھلکیاں آپ کو بھی سحر زدہ کردیںگی۔

مقبرہ جہانگیر، لاہور— فوٹو شعیب طاہر
مقبرہ جہانگیر، لاہور— فوٹو شعیب طاہر
دائی انگا کا مقبرہ، لاہور— فوٹو محمد اشعر
دائی انگا کا مقبرہ، لاہور— فوٹو محمد اشعر
اوچ شریف میں بی بی جیوندی کا مقبرہ— فوٹو شاہ زمان بلوچ
اوچ شریف میں بی بی جیوندی کا مقبرہ— فوٹو شاہ زمان بلوچ
قلعہ دراوڑ، بہاولپور— فوٹو علی میر
قلعہ دراوڑ، بہاولپور— فوٹو علی میر
شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد— فوٹو علی مجتبیٰ
شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد— فوٹو علی مجتبیٰ
بادشاہی قلعہ، لاہور— فوٹو روحان بھٹی
بادشاہی قلعہ، لاہور— فوٹو روحان بھٹی
قومی یادگار، اسلام آباد— فوٹو عبدالباقی
قومی یادگار، اسلام آباد— فوٹو عبدالباقی
مسجد وزیر خان، لاہور— فوٹو شگفتہ کریم
مسجد وزیر خان، لاہور— فوٹو شگفتہ کریم
نور محل، بہاولپور— فوٹو محمد اشعر
نور محل، بہاولپور— فوٹو محمد اشعر
شاہ جہاں مسجد، ٹھٹھہ— فوٹو اویس وڑائچ
شاہ جہاں مسجد، ٹھٹھہ— فوٹو اویس وڑائچ