پاکستان میں داعش کوئی خطرہ نہیں، فوج

16 نومبر 2014
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ ۔ — اے ایف پی
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ ۔ — اے ایف پی

واشنگٹن: پاکستان فوج نے کہا ہے کہ ملک میں انفرادی سطح پر دولت اسلامیہ (داعش) کو کچھ ہمدردی حاصل ہو سکتی ہے لیکن یہ تنظیم کسی بڑی تشویش کی وجہ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نے وائس آف امریکا (پشتو سروس) کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ گروپ کچھ جگہوں اپنی موجودگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہو گا لیکن اس کے کسی بڑے خطرہ میں تبدیلی ہونے کے امکانات نہیں۔

آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے جنرل باجوہ نے بتایا کہ فوج نے جنگجوؤں کو شمالی وزیرستان کے دو مرکزی حصوں (بنوں – دتہ خیل کورایڈو اور غلام خان سپن وام شیوا )سے نکال باہر کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

naveed Nov 16, 2014 06:13pm
.They were saying the same thing about KARACHI Taliban that there are no Taliban in Karachi.Now see they have become big threat for Karachi security. They should open their eyes. This is not true. Daesh will become a big threat to Pakistan.