سوشل اسکلز—بہترین کریئر کی ضمانت

26 دسمبر 2014
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کمپنیز اکثر ایسے افراد کی تلاش میں ہوتی ہیں جو دباؤ کے باوجود ٹھنڈے دماغ کا استعمال کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

ایسے افراد کے سوشل اسکلز بہترین ہوتے ہیں جس کے باعث وہ دباؤ سے بھرپور صورت حال کے باوجود سننے اور سمجھنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

ایسے افراد اپنی غلطیاں ماننے سے بھی ہچکچاتے نہیں بلکہ تنقید کا سامنا بڑے دل سے کرتے ہیں۔

اس لیے آپ جیسے جیسے اپنے کریئر میں آگے بڑھتے ہیں، سوشل اسکلز اتنے ہی اہم ہوجاتے ہیں جتنا کے تکنیکی اسکلز۔ اس کے باعث کسی بھی شخص کو ’پڑھا‘ جاسکتا ہے اور پھر ان سے بہترین انداز میں گفتگو کا راستہ ہموار ہوجاتا ہے۔

ایسے افراد کسی بھی طرح کی مدد لینے میں آر محسوس نہیں کرتے اور غور سے سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اگر آپ سوشل معاملات سے ہچکچاتے ہیں اور خود ہی پر انحصار کرتے ہیں اور اس کا اثر آپ کی مجموعی کارکردگی پر پڑسکتا ہے خاص کر تب جب آپ کے کام کی نوعیت ایسی ہو جہاں آپ کا دوسروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے۔

اس کے باعث آپ کی سیکھنے کی صلاحیت محدود ہوجاتی ہے جبکہ ایسے لوگ اپنے اسکلز بھی دوسروں کو نہیں دکھاپاتے۔

سوشل اسکلز کے حامل افراد ’ جذباتی انٹیلی جنس‘ رکھتے ہیں۔ سائنس نے بھی ثابت کیا ہے کہ سماجی رابطے ہمیں خوش اور صحت مند رکھتے ہیں۔


اس آرٹیکل کی مصنف فوزیہ کیرائی خان آئی اینڈ بی کنسلٹنگ، ٹریننگ، ای لرننگ کی چیف کنسلٹنٹ ہیں۔

یہ آرٹیکل اکیس دسمبر کو ڈان کے نیشنل ویک اینڈ ایڈورٹائزر کے کریئر سیکشن میں شائع ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sheikh Asif Dec 27, 2014 06:44pm
True analysis