متنازع بیان پر جیو کی معذرت

30 دسمبر 2014
سید عارف شاہ اویسی— اسکرین گریب
سید عارف شاہ اویسی— اسکرین گریب

کراچی : مذہبی و تفریحی شوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے میزبان عامر لیاقت حسین کے مارننگ شو میں احمد برادری کے خلاف متنازع بیان کے نتیجے میں ملک گیر احتجاج کے بعد منگل کو جیو نے اس پر معذرت کرلی ہے۔

اس میڈیا گروپ کے ایک ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ بائیس دسمبر کو نشر ہونے والے شو میں ادارے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

جیو کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح پاکستان نامی شو کے دوران ایک مہمان کے الفاظ ہمارے ادارے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مبنی تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ براہ راست نشریات کے دوران ہجوم اور مہمانوں کو ان کے خیالات کے اظہار سے روکنا مشکل ہوتا ہے۔

اس نے کہا کہ ہمارا گروپ اس پر معذرت کرتا ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے پالیسی پر عملدرآمد کرائے گی۔

خیال رہے کہ شو کے دوران ایک مہمان سید عارف شاہ اویسی نے احمدیوں کو " پاکستان کا دشمن" قرار دیتے ہوئے انہیں توہین رسالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اپنے دشمن کو پہچاننا چاہئے۔

ان کے بیان کے بعد میزبان عامر لیاقت حسین نے اثبات میں سر ہلا کر جواب دیا تھا۔

تاہم آج جاری ہونے والے بیان میں جیو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا نیٹ ورک برداشت پر یقین رکھتا ہے اور تمام مذاہب اور فرقوں میں ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔

تبصرے (10) بند ہیں

Abdul Razzaq Qureshi Dec 30, 2014 08:03pm
This is a good start, however after repeated offences Amir Liaqat should not be allowed to host live programs.
حسین عبداللہ Dec 30, 2014 10:57pm
یہ ایک سنگین مزاق ہے جیو نیوز مسلسل اس قسم کی فاش غلطیاں کرتا جارہا ہے اور وہ بھی حساس موضوعات پر، اپنے آپ کو سب سے بڑا چینل کہنے والے سے یہ محض غلطی نہیں ہوسکتی ۔۔۔کیونکہ ہر غلطی کے بعد اس کی جانب سے معزرت اس وقت سامنے آتی ہے جب عوامی حلقے حرکت میں آتے ہیں جیو کو مزید عوامی عتاب سے بچنا ہے تو اپنی غیر ضروری خود اعتمادی کی جگہ سنجیدگی کو دینا ہوگی
stupid Dec 31, 2014 08:09am
When will infants learn to act as adults .. I guess GEO/Amir Liaqat are freakish jerks along with most of their viewers that feel good on expense of minorities and weak
SAA Dec 31, 2014 10:37am
یہ ایک سنگین مزاق ہے جیو نیوز مسلسل اس قسم کی فاش غلطیاں کرتا جارہا ہے ۔ ہر غلطی کے بعد اس کی جانب سے معزرت اس وقت سامنے آتی ہے جب عوامی حلقے حرکت میں آتے ہیں جیو کو مزید عوامی عتاب سے بچنا ہے تو اپنی غیر ضروری خود اعتمادی کی جگہ سنجیدگی کو دینا ہوگی
Kashif Rashid Ali Dec 31, 2014 04:59pm
slap on the face and say sorry. Its means you are not able air live show so close the program
nuzhat Jan 02, 2015 04:18am
you should arrest amir liaqat for hate speech in his show 22nd December.
nuzhat Jan 02, 2015 04:25am
@Abdul Razzaq Qureshi yes you are right amir liaqat shoud not allowed to host live programs .
nuzhat Jan 02, 2015 04:27am
@Kashif Rashid Ali
یمین الاسلام زبیری Jan 02, 2015 04:34am
عامر لیاقت ہرگز بھی کسی سنجیدہ ادارے کو زیب نہیں دیتے۔ پتا نہیں جیو ان میں کیا دیکھتا ہے۔
Laeeq Jan 02, 2015 02:15pm
Amir liaqat should be banned from Electronic media. He has not learned the lesson after the Peshawar incident which has wakened the nation.