فیس بک کے چار پوشیدہ فیچرز

05 فروری 2015
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

ایک ارب سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں تاہم یہ ضروری نہیں کہ ان میں سے ہر کوئی اس کے تمام فیچرز سے واقف ہو۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فیس بک لگاتار اپنے ویب سائٹ پر تبدیلیاں بھی کرتا رہتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو چار فیس بک ٹرکس بتارہے ہیں جس سے آپکا فیس بک پر تجربہ مزید بہتر ہوسکتا ہے۔

Seen’' فیچز کو بند کریں

کیا آپ کسی کو نظرانداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ یہ پھر ٹرک آپ کے کام کی ہے۔ اس طریقے سے آپ اس فیچر کو بند کرسکتے ہیں جس میں یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پیغام دیکھا جاسکتا ہے بلکہ کس وقت دیکھا گیا یہ بھی پتہ چل جاتا ہے۔

فیس بک میں رہتے ہوئے ایسا کرنا ممکن نہیں تاہم گوگل کروم استعمال کرنے والے 'فیس بک ان سین ایپ' نامی ایک ایپلیکیشن کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کراس رائڈرز چیٹ ان ڈییکٹڈ کو بھی اس سلسلے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ کروم کے علاوہ فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

تاہم خیال رہے کہ اس طرح کی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آپ فیس بک کے ٹرمز آف سروس اسٹیٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اپنے قیمتی فیس بک ڈیٹا کا بیک اپ بنائیں

ایسا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا تمام فیس بک ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرلیں اور یہاں سے نہ صرف اپنا پہلا پیغام دیکھ سکیں گے بلکہ آپ کی تمام تصاویر، ویڈیوز، پیغامات اور دیگر فیس بک ڈیٹا کا بیک اپ بھی بن جائے گا۔ تاہم اس طریقہ کار میں گھنٹوں یہاں تک کہ دن بھی لگ سکتے ہیں کیوں کہ اس سے آپ کا تمام فیس بک ڈیٹا کا ریکارڈ بنے گا۔

فیس بک میسنجر سے 'لاسٹ ایکٹیو' ہٹائیں

فیس بک کے اس فیچر کی وجہ سے آپ کب آخری مرتبہ چیٹ پر آئے آپ کے کسی بھی فیس بک دوست کو پتہ چل سکتا ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے فیس بک میسنجر ڈیلیٹ کردی اور اسے اپنے موبائل فون کے براؤزر پر اوپن کریں یا پھر اپنے ڈیسٹاپ کا استعمال کریں۔

پوشیدہ پیغامات چیک کریں

جو پیغامات آپ کے دوستوں کی جانب سے بھیجے جاتے ہیں وہ تو آپ کے ان باکس میں آجاتے ہیں تاہم جو لوگ آپ کے دوست نہیں ہیں ان کے پیغامات ایک الگ کیٹیگری میں موجود ہوتے ہیں اور ان کا نوٹیفیکیشن بھی نہیں آتا۔ زیادہ تر لوگ اس فولڈر کو سمجھتے ہیں کہ یہ پریشان کرنے والے لوگوں کے پیغامات کے لیے ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے اس یو آر ایل پر کلک کریں اور یہاں سے ادرز (Others) پر کلک کریں۔ کیا پتہ شاید یہاں پر آپ کو کوئی اہم پیغام ہی مل جائے!

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں