ناتجربہ کار لیکن خطرناک ترین باؤلنگ اٹیک

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2015
پاکستانی فاسٹ باؤلنگ اٹیک اب تک ورلڈ کپ میں 33 وکٹیں لے چکا ہے۔ تصاویر بشکریہ آئی سی سی
پاکستانی فاسٹ باؤلنگ اٹیک اب تک ورلڈ کپ میں 33 وکٹیں لے چکا ہے۔ تصاویر بشکریہ آئی سی سی

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ناتجربہ کار اور کمزور باؤلنگ اٹیک قرار دیے جانے والا پاکستانی باؤلنگ اٹیک نے اپنی پرفارمنس سے تمام ہی ناقدین کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا ہے۔

محمد عرفان، سہیل خان، راحت علی اور وہاب ریاض پر مشتمل دنیا کے سب سے ناتجربہ کار باؤلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اب تک ورلڈ کپ میں دنیا کا دوسرا بہترین باؤلنگ اٹیک ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کی امیدیں ایک بار پھر روشن کر دی ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے اب تک ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں حریف ٹیموں کی پچاس میں سے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک میچ میں راحت علی نے شرکت نہیں کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض گیارہ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر ہیں جبکہ سہیل خان نے نو، محمد عرفان نے آٹھ جبکہ راحت علی نے تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف اس باؤلنگ اٹیک نے ورلڈ کپ فیورٹ ٹیم کی تمام دس وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ملکوں میں پاکستانی اٹیک زمبابوے اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ناتجربہ کار ہے۔

اب تک فاسٹ باؤلنگ اٹیک میں سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لینڈ کے اٹیک نے حاصل کی ہیں۔

ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤدھی اور کوری اینڈرسن پر مشتمل اٹیک نے پانچ میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Adnan Mar 10, 2015 12:46am
Pakistan word cup ly ay ga sarfaraz pakistan ke shan hy