• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm

'اونچی ہیلز پہننا خطرناک '

شائع April 17, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اگر اپ بھی ان خواتین میں سے ایک ہیں جو اپنی عام زندگی میں اونچی ایڑی کے جوتوں کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہیں تو درحقیقت آپ اپنی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہوتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک اونچی ہیلز والے جوتوں کے استعمال سے آپ کو جوڑوں کی تکلیف کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ گھٹنے کی سرجری بھی کرانی پڑ سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اونچی ایڑی کے جوتے پہننے سے گھٹنوں کے جوڑوں پر خطرناک حد کا دباؤ پڑتا ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ خطرناک ہوتا چلا جاتا ہے اور اس سے اوسٹیو ارتھرائٹس ہونے کے بھی خطرات رہتے ہیں۔

سائنس دانوں نے خواتین کے گھٹنوں کا ایکسرے اس وقت کیا جب وہ عام جوتے پہنے ہوئے تھیں جس سے پتا چلا کہ خواتین جس وقت ہیل پہنتی ہیں ان کے ٹخنے ایسی کیفیت میں آجاتے ہیں جس سے انکی ہڈی بھی ٹوٹ سکتی ہے۔

مختلف فزیوتھراپسٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ ہیلز پہنے سے جسم کے مختلف حصوں میں تکلیف ہوسکتی ہے جس میں کمر ور گردن قابل ذکر ہیں۔

ہیل پہن کر چلنے والی خواتین عام طور پر مختلف انداز میں چلتی ہیں جو کہ پٹھوں اور جوڑوں کے لیے نہایت خطرناک ہے۔

وہ خواتین جو اپنی روزمرہ کی زندگی میں 3 انچ سے زیادہ اونچی ہیل پہنتی ہیں خود کو ہڈیوں کی مختلف تکالیف میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 مئی 2025
کارٹون : 20 مئی 2025