عمران خان کا عالمی ریکارڈ
ڈھاکا: پاکستانی فاسٹ باؤلر عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں بیٹنگ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
عمران خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے کیا اور اب تک وہ چار ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
لیکن عجیب اتفاق یہ کہ اب تک ہونے والے چار ٹیسٹ میچوں میں نہ ہی انہوں نے کسی گیند کا سامنا کیا اور نہ کوئی رن بنا سکے۔
یہ کرکٹ کی طویل تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کوئی کھلاڑی چار ٹیسٹ کھیلنے کے باوجود اب تک کوئی رن نہیں بنا سکا اور اس نے کسی گیند کا بھی سامنا نہیں کیا۔
اس سے قبل 12 ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں پہلا رن بنایا۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں