اب فیس بک پر اینیمیٹڈ تصاویر پوسٹ کریں

29 مئ 2015
ابھی تک یہ فیچر کمنٹس میں فعال نہیں ہوا ہے یا کام نہیں کررہا تاہم بہت جلد یہ وہاں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
ابھی تک یہ فیچر کمنٹس میں فعال نہیں ہوا ہے یا کام نہیں کررہا تاہم بہت جلد یہ وہاں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

عام طور پر آپ نے جی آئی ایف یا اینمیٹڈ تصاویر تو دیکھی ہوں گی تاہم فیس بک پر انہیں شیئر کرنے کی حسرت دل میں رہ جاتی ہوگی۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ سماجی رابطے کی اس مقبول ترین ویب سائٹ نے آخر کار اپنے صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کی اجازت دے ہی دی ہے۔

فیس بک نے اس حوالے سے خاموشی سے اپنے سسٹم میں ایک اپ ڈیٹ کردی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے نیوز فیڈ پر جی آئی ایف تصاویر چلاسکتے ہیں۔

بس اپنے حرکت کرتی کسی بھی پسندیدہ تصویر کا یو آر ایل کاپی کرکے اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کردیں اور پھر جادو دیکھیں۔

ابھی تک یہ فیچر کمنٹس میں فعال نہیں ہوا ہے یا کام نہیں کررہا تاہم بہت جلد یہ وہاں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے یہ فیچر لگ بھگ سب کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے تاہم اگر آپ کے پاس کام نہیں کررہا تو ایک یا دو دن تک انتظار کرلیں پھر آپ بھی اس دلچسپ تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جی آئی ایف تصاویر کی بھرمار آپ کے کمپیوٹر کو سست یا آپ کی توجہ نہیں بھٹکا سکے گی کیونکہ یہ تصویریں اسی وقت حرکت میں آئیں گی جب آپ ان پر کلک کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں