کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر لند ن سے کراچی آنے والی فلائٹ پی کے-788 کے پانچ ملازمین کو برطرف کر دیا۔

گزشتہ روز اطلاعات ملی تھیں کہ برطانیہ کے کسٹم حکام نے اسی فلائٹ کے پانچ کریو ارکان کو سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر حراست میں لے لیا تھا۔

اس پیش رفت پر پی آئی اے کی ایک ترجمان نے کہا تھا کہ برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ملازمین کو پوچھ گچھ کیلئے روکا اور کوئی حراست میں نہیں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، پانچ ملازمین سےدوسروں سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی لیکن یہ ارکان اپنی پرواز سے کراچی واپس آ گئے تھے۔

ترجمان نے کریو سے کرنسی اور موبائل فون برآمد ہونے کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

منگل کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کریو ارکان نے کون سےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے سات جون کو لندن-کراچی پرواز کے کریو ارکان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان پانچ ملازمین کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا نام بدنام ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں