مانہسرہ: خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی میں طلباء اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان تلخ کلامی کے دوران نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 8 طلباء زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو ہزارہ یونیورسٹی میں طلباء کے ایک گروپ کی یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران طلباء کے ایک دوسرے گروپ نے سیکیورٹی گارڈ کی حمایت کی۔

یونیورسٹی کے طلباء میں ہونے والی اس کشیدگی کے دوران نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 8 طلباء زخمی ہوگئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے طلباء کو طبی امداد کے لیے شاہ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہزارہ یونیورسٹی میں ہونے والے دستی بم کے حملے اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفیش شروع کردی گئی۔

واقعے میں کسی بھی شخص کی اب تک گرفتاری سامنے نہیں آسکی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں