رویتِ ہلال کے تنازع کا حل کیا ہے؟

اپ ڈیٹ 14 جون 2018
جدید سائنسی حسابات کی مدد سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ چاند کس جگہ اور کس وقت نظر آئے گا۔ — رائٹرز/فائل
جدید سائنسی حسابات کی مدد سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ چاند کس جگہ اور کس وقت نظر آئے گا۔ — رائٹرز/فائل

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اور ہم سب ہی اپنے اپنے فریج سحر اور افطار کی ضروری اشیاء سے بھرنے میں مصروف ہیں، اور اپنے عید کے کپڑوں کی وقت پر سلائی کے لیے پریشان ہیں۔ لیکن اس سب کے ساتھ ساتھ ہم سب ہی ایک دوسرے سے ایک سوال پوچھتے نظر آتے ہیں، اور وہ ہے:

یار، چاند کب ہے؟

کم علمی پر مبنی میڈیا رپورٹنگ، اور غیر حقیقی باتوں پر فوراً یقین کر لینے والی ہماری ذہنیت کی وجہ سے ہم ہمیشہ ہی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کو چاند دیکھنے میں ناکامی پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ تنازع اس وقت شدت اختیار کر جاتا ہے جب پشاور کی مسجد قاسم علی خان سے (گذشتہ سال کو چھوڑ کر) ملک کے باقی حصوں سے پہلے ہی رمضان المبارک کے آغاز اور اختتام کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔

کچھ لوگ مسجد قاسم علی خان پر الزام لگاتے ہیں تو کچھ لوگ رویتِ ہلال کمیٹی پر، جبکہ کچھ لوگ اس پورے مسئلے سے لاعلم رہتے ہیں۔ اگر ہم اپنا کچھ وقت نکال چاند کے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کریں، تو ہم جان سکتے ہیں کہ سائنس کی مدد سے ہم اس مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ مجھ سے پوچھیں، تو یہ مسئلہ مسئلہ ہے ہی نہیں۔

سورج، زمین، اور چاند کی جیومیٹری

قمری کلینڈر، جو کہ ہجری یا اسلامی کلینڈر بھی کہلاتا ہے، زمین کے گرد چاند کی گردش پر مبنی ہے۔ دو پورے چاندوں کے درمیان 29.5 دن کا وقفہ ہوتا ہے۔ جب چاند زمین اور سورج کے عین درمیان آجاتا ہے، تو اسے چاند کی پیدائش (Conjunction) کہتے ہیں۔

چاند کی پیدائش کے وقت اس پر پڑنے والی سورج کی تمام روشنی واپس منعکس ہوجاتی ہے، اور زمین تک نہیں پہنچ پاتی، اسی لیے اپنی پیدائش کے وقت چاند زمین پر رہنے والے لوگوں کو نظر نہیں آتا، اور مکمل طور پر سیاہ ہوتا ہے۔ چاند کی پیدائش کے بعد گزرنے والا وقت 'چاند کی عمر' کہلاتا ہے۔

— Creative Commons
— Creative Commons

پیدائش کے بعد چاند اپنے مدار میں آگے کی جانب سفر شروع کرتا ہے، چنانچہ زمین سے دیکھنے پر سورج اور چاند کے درمیان فرقِ زاویہ (elongation) بڑھنے لگتا ہے۔ چونکہ چاند کا مدار گول کے بجائے بیضوی ہے، اس لیے سال کے مختلف حصوں میں اس کی رفتار مختلف ہوتی ہے، لہٰذا یہ زاویہ بھی مختلف شرح سے بڑھتا ہے۔ جیسے جیسے یہ زاویہ 0 ڈگری سے بڑھنے لگتا ہے، تو چاند ہلال کی شکل لینا شروع کرتا ہے۔

— Creative Commons
— Creative Commons

سید خالد شوکت، جو رویتِ ہلال کے عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیں اور کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں، کے مطابق برہنہ آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے سورج اور چاند کے درمیان زاویہ کم از کم 10.5 ڈگری ہونا چاہیے۔ اتنا زاویہ حاصل کرنے کے لیے چاند کو اپنی پیدائش کے بعد 17 سے 24 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ لہٰذا چاند نظر آنے کے لیے بنیادی شرط اس کی عمر نہیں، بلکہ زاویہ ہے۔

تنازع کیا ہے؟

علماء اسلام کے نزدیک نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے لیے چاند کو برہنہ آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے، جبکہ علماء کے ایک گروہ کے مطابق صرف سائنسی حسابات پر اعتبار کیا جا سکتا ہے، اور چاند دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان دونوں نقطہ نظر کی حمایت یا مخالفت کیے بغیر میں صرف یہ کہوں گا کہ جہاں تک آنکھ سے دیکھنے کی بات ہے، تو ہم سائنس سے مدد لے سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر ہم حسابات اور جدید سیمولیشنز کے ذریعے یہ جان سکتے ہیں کہ چاند کب اور کہاں نظر آئے گا، آسمان میں کتنا اونچا ہوگا، اور اس کے نظر آنے کے امکانات کیا ہیں۔ ہم یہ حساب بھی لگا سکتے ہیں کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند کتنی دیر تک اُفق پر موجود رہے گا، اور دیکھا جا سکے گا۔ ہم سافٹ ویئرز اور سیمولیٹڈ تصاویر کی مدد سے پہلے سے معلوم کر سکتے ہیں کہ نظر آنے پر چاند کی شکل کیسی ہوگی۔

سرکاری اور غیر سرکاری رویتِ ہلال کمیٹیاں لوگوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں طلب کرتی ہیں۔ یہاں پر یہ تصاویر ہماری اس طرح مدد کر سکتی ہیں کہ ہم شہادت دینے والے شخص کو تصاویر دکھائے بغیر سوالات کر سکتے ہیں کہ انہوں نے کس وقت چاند دیکھا، چاند کتنا اونچا تھا، سورج کے نزدیک تھا یا دور تھا، ہلال اوپر کی جانب تھا یا اس کی نوکیں پہلو پر تھیں، چاند سورج کے دائیں جانب تھا یا بائیں جانب، وغیرہ۔

ان سوالات کی مدد سے ہم غلط شہادتوں کو آسانی سے مسترد کر سکتے ہیں۔ یہ مسترد کیا جانا صرف چاند دیکھنے میں غلطی کہلائے گا، اور اس سے کسی بھی شخص کے تقویٰ یا بطورِ گواہ اس کے قابلِ قبول ہونے پر حرف لانا مقصد نہیں ہوگا۔ کئی مشہور اور ہم عصر علماء اس نظریے کی تائید کرتے ہیں۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی بالکل اسی طرح شہادتوں کی تصدیق کرتی ہے، لیکن مسجد قاسم علی خان حسابات کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، اور صرف کسی شخص کی پرہیزگاری دیکھ کر اس کی شہادت درست تسلیم کر لیتی ہے۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں، اور اسے اکثر طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکا دکا غلطیوں کو چھوڑ کر کمیٹی کے فیصلے سائنسی اعتبار سے درست ہوتے ہیں۔

کمیٹی کے فیصلے جدید سائنسی حسابات سے اتفاق رکھتے ہیں، جبکہ مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اکثریتی طور پر سائنسی اعتبار سے ناممکن ہوتے ہیں۔ سائنس کی مدد لیے بغیر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا بالکل درست فیصلہ کرنا چونکہ مشکل ہے، اس لیے مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اگر غلط نہ بھی ہوں، تب بھی مشتبہ ہوتے ہیں۔

2011 میں مسجد کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آگیا ہے، اور رمضان المبارک اگست کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا، جبکہ جدید ترین سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیے گئے نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دن پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

— Moonsighting.com
— Moonsighting.com

اس کے برعکس مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ بالکل درست تھا جیسا کہ نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

— Moonsighting.com
— Moonsighting.com

چاند اتنا بڑا کیوں ہے؟

پاکستان میں ایک اور غلط فہمی پائی جاتی ہے، اور وہ یہ کہ اگر چاند موٹا ہے، تو ضرور یہ چاند پہلے بھی دیکھا جا سکتا ہوگا۔

یہ بات غلط ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ قمری مہینے کی پہلی تاریخ نہ ہو، لیکن ایسا ممکن ہے کہ اسے پہلی بار دیکھا جا رہا ہو۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر کسی بھی دن چاند کی عمر 17 گھنٹوں سے کم ہے، تو یہ انسانی آنکھ کو نظر آئے بغیر غروب ہوجائے گا۔ لہٰذا تکنیکی اعتبار سے چاند وہاں موجود تھا، لیکن نظر نہیں آسکتا تھا۔ اگلے دن اسی وقت چاند کی عمر 41=24+17 گھنٹے ہوگی، تو چاند ہر حال میں موٹا اور زیادہ واضح نظر آئے گا، اس لیے رویتِ ہلال کمیٹی کو پہلے دن کم عمر چاند نہ دیکھنے پر الزام دینا بے وقوفی اور کم علمی ہے۔

آج علمِ فلکیات کی مدد سے ہم چاند کی ولادت کا درست وقت سیکنڈز کی حد تک بتا سکتے ہیں، اور اس کے نظر آنے یا نہ آنے کے امکانات بھی جان سکتے ہیں۔ تو فلکیات کی مدد لے کر ایسی شہادتوں کو مسترد کیوں نہیں کر دیا جاتا جو درست نہیں ہوسکتیں؟

انگلش میں پڑھیں۔


یہ مضمون ابتدائی طور پر جون 2015 میں شائع ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (75) بند ہیں

anees Jun 18, 2015 04:08pm
mashalla . informatic article
سجاد خالد Jun 18, 2015 04:17pm
معتدل اور معلوماتی
Waseem Jun 18, 2015 04:18pm
Thanks Bilal, good information sharing
Waseem Jun 18, 2015 04:18pm
Thanks Bilal, good information sharing
saleem Jun 18, 2015 04:53pm
Phir too chand problem na howa na ..problem to our ulama ne peda kia howa ha .jab ulama he united nhi science ko mantay he nhi too .kia kary hum sab
Fareed Mughal Jun 18, 2015 04:55pm
یہ اس وقت تک درست نہیں ہونگے جبکہ تلک ہماری قوم خود میں سائنسی شعور نہیں رکھے گی، پاکستان کے تعلیمی نظام میں جدید سائنسی عتبار سے رد وبدل کرنا لازمی ہوچکا ہے ہم آج بھی روایتی کورس لئے بچوں کو تعلیم دے رہے ہوتے ہیں، اگر تو ہم معاشرے میں سائنسی شعور بیدار کردیں تو اس قسم کے ضدی علماء دین کا خود بخود قلع قمہ ہوجائے گا ۔ یا پھر حکومت ان پر اس قدر سختی کرے کہ انکو بولنے کا موقع نہ دیا جائے اس مسجد کو فنا کردینا بھی عین اسلامی ہے جو فتنہ پھیلائے مگر افسوس کہ حکومت اور اس طرح علماء دین کا آپس میں مفاہمت ہوتی ہے ۔
Atif Jun 18, 2015 05:23pm
Great
usman Jun 18, 2015 05:31pm
great article
Faisal Hussain Jun 18, 2015 06:09pm
These issue will not raise for Moharam, though its the first month of Islamic year. Why only for Ramadan & EID?
عثمان Jun 18, 2015 06:53pm
مسئلہ چاند کا نہیں، اپنی بات منوانے کا ہے
Mahmud Jun 18, 2015 08:15pm
ایک امت ایک چاند کتاب میں ان تمام اسباب کے متعلق بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ کتاب یہاں سے ڈوان لوڈ کی جا سکتی ہے۔ https://drive.google.com/open?id=0B4Oly3BwWNB_bkxsSGpkN3BkLVE&authuser=0
AHAD ULLAH Jun 18, 2015 08:18pm
Meray Bhai hum ne chand dek liya our yaha k bachay bachay nay dek liya lekin app k mufti saab ko dekai nahi diya pehli ka chand agar wo pehli ki chand ko nahi dek sakta to is committee k mere hayal main koi zarorat nahi hain....... 2 baat science k matwale muje bataye hamare buzargo k door main jitnay b logo nay rozay rakain hain wo sab ghalat hain q k os time to science ka wajood nahi ta our agar ta to Alat nahi tain.....
AHAD ULLAH Jun 18, 2015 08:20pm
i think there is no need fo Hilal Committee q k jab pore pakistan k log chand dek k roza rakengay to per Committee ka kiya role hain jese k ajj bachay bachay ne chand dek liya...
Your Name Jun 18, 2015 10:14pm
Chand Njum k zariye bhi pahily hi bataya ja sakta hae k kis arz balad aur tool balad par dekha ja saky ga? aur kab?
‍‍اختر Jun 18, 2015 10:18pm
آ پ ايک مسئلے پر کچھ سائينسدان لگا ديں وہ مسئلہ سلجھا ديں گے ۔ آ پ ايک مسئلے پر کچھ علماء لگا ديں وہ مسئلہ الجھا ديں گے ۔ (Not always true but mostly it happens in Muslims, quite unfortunately‏:(
Farukh Jun 19, 2015 12:34am
Well said Bilal. When you can make prayer calender for 100 years, I mean you know Fajar prayer after 100 years is at xxx min. I dont think there is any issue making moon calender. I mean the ahadith so called ulma present only for moonsighting have almost same wording for prayer timing. Why not every buddy watch sun set and announces it is sun set? Why not every buddy watches the distinction between night and talu for fajar prayer and for other prayers? When prayer timing are based on pure calculations and simulations them why do we need kind of bullshit mufti muneeb? We need to educate ourselves.
Amazing Pakistan Jun 19, 2015 03:29am
Good Work Bilal Karim
Amazing Pakistan Jun 19, 2015 03:30am
Good Work Bilal Karim
Fahim Awan Jun 19, 2015 03:45am
Dear Mr. Bilal Kareem Mughal. How do u know the policy of Qasim Ali Khan Mosque?? I know all the procediure as i saw by my self. the person come there for shahadat of seeing the moon are Maximum unknown to them and they ask them the same way like shape of moon?, Location?, Timings? etc.
Fahim Awan Jun 19, 2015 03:49am
Once i know there was a meeting of Ruwait e Helal Committee in Peshawar, and after a little time of Iftari Mufti Muneeb asked the local scholars that he is going to anounce that moon has not sighted and there is no Eid tomorrow, while the local Ulamas asked him to wait as the peoples for shahadat may came later as normally the people of rural areas may see the moon and these people can't come too quick due to many reasons specially transport issues but Mufti insisted and announced. after few hours people came for shahadat these ulamas asked them questions and all local ulamas satisfied, but when they asked mufti to re announce, he refused. these Local ulamas went to Masjid Qasim Ali khan and they announced Eid in all KPK, this was first announcement of Eid in Masjid Qasim Ali Khan. and after that this process started there.....
Muhammad Ziaulhaq Jun 19, 2015 04:41am
I agree with your article but sharia is before science.. Ye bat galat he ke ek shakhs k parhezgare ko dekh kar shadat Lena ghalat or science ko jawaz banana tek he. Hadees me parhezgar bande k gawahe he he na k science.. And their is no need of hilal committee and science because Jo chand WO simulations and telescopes se bhare sallery le k dekhte he that seem always clear visible every year every where and by every one.
s jalal Jun 19, 2015 05:12am
اچھا تم نے دیکھ لی تو اوپر والے کالم کے مطابق یہ اپ ہی بتائیں کہ چاند سورج کے کس سمت تھا، کتنی دیر ٹھہرا رہا، اور کیا اپ خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتے ہیں۔ کہ تم نے دیکھ لیا ہے، یار خدا کا خوف کرلو، سرحد سے کراچی اور کوئٹہ کا افق پیچھے ہے وہاں کسی کو دوربین کے ذریعے دکھائی نہیں دیتا تم لوگوں کو یہ چاند کسطرح نظر اتا ہے ہمیشہ کے لئے۔
s h hussaini Jun 19, 2015 08:32am
خوبصورت اور معلوماتی تحریر ہے۔ معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ بندہ خود بھی اسی موضوع پر کئی مقالے لکھ چکا ہوں۔ ممکن ہو تو پڑھ سکتے ہیں۔ یہ لنک کھول کر پڑھ سکتے ہیں۔ islamtimes.org/ur/doc/article/95608 ایس این حسینی
Muhammad Jun 19, 2015 08:42am
The issue of moon sighting is clearly mentioned in fiqh and it has few concrete postition. 1. The order of our Master Muhammad (saw) is to sight the moon with naked eye. 2. The sighting is not dependent on any specific region. Rather Moon sighted in East is enough as a witness for the Muslims living in the West. Wintess of few Muslims is enough for the whole Ummah. 3. There is no consideration of Ikhtilaaf-e-Matla (the difference of sky) for each region. Rather for scholars like Abu Hanifa, Maliki, Ahmed bin Hanbal the whole World is one region. 4. Today moon is sighted on the basis of borders drawn by the Colonialists. This is the reason why each country sight its own moon for Ramadan and Eid. 5. It is the international borders that divide moon.
Muhammad Ayub Khan Jun 19, 2015 09:20am
masla hal karney ki niyet ho to ho sakta hey. Yahan par masla chand nazar aaney a naheyin-- yeh log Saudi arab meyin chand nazar aa giya hey to duniyan meyin her jagah nazar aa giya hey ki nazriya key qayil heyN/par qaim heyn-- bilkul usi tarah jis tarah america meyn kanada meyin australia meyn Pakistani aor Bharti musluman pakistan keysath - Irani Iran key sath - Turk turkey keysath aor araab arabiyon key saath eid manatey heyN. Halanki chand dekheyN to America, Canada meyN wahan eid aor ramazan baad meyiN aor Australia meyin pehley jeysey key Ney year par hota hey) hona chahiye ---- in bholey bhaley logoN sey bahs karney ki zaroorat naheyiN- Aap apney kaam sey Kaam rakheyN ---yeh kabhi bhi nahein ManeyN gey-Saudi arab meyN chand nazar aa giya yahaN kesey nazar naheiyn aaiya? in ki mataq yeh hey. dunya seedheiy hey her jagah par chand eik hi vakit par nazar aata hey-in ki daleel yeh hey --kiyoN bahs kartey ho in bholey badshahoN key saath- in ko tang na karo-
Syed naseer uddin Jun 19, 2015 09:49am
Bilal kareem Qurashi nice article
zahoor Jun 19, 2015 11:06am
main iss taqeek k mutalk 1996 sy janta hun aur mutmain hun ya baat Dr TAHIR UL QADRI Sb ny 1996 main aatakaaf k doraan aaik khtaab main khai the
الیاس انصاری Jun 19, 2015 11:11am
مسجد قاسم علی خان والے نہ ہی سائنسی حساب مانتے ہیں اور نہ ہی روائتی طریقے سے چاند دیکھتے ہیں وہ صرف شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں جو تقریبا ہمیشہ ہی غلط ہوتا ہے - میری رائے میں تو وہ کچھ بھی نہیں کرتے صرف سعودی عرب سے چاند ہونے کے اعلان کا انتظار کرتے ہیں اور وہاں سے چاند کا اعلان ہونے کے بعد خود بھی اعلان کر دیتے ہیں - تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں مسجد قاسم علی خان والوں نے کبھی بھی سعودی عرب کے اعلان سے پہلے چاند سے متعلق اعلان نہیں کیا ہوگا
Imtiaz Ahmed Jun 19, 2015 11:27am
If moon not sighted in pakistan,India,and Bengla desh,it is possible can sight in Middle East and Saudi Arabia after one or two hours(17+2)!.Think,and reply in detail,it can solve the big problem of Muslim Ummah(involve dates of Laila-tl-qadr,Eid,and Hajj)
Umar Daraz Jun 19, 2015 11:32am
Agar ye sub scientifically mumkin hy to Mufti Munib ko tankhwa denay ki kia zaroorat hy. Protocol, TA/DA extra.
بلال کریم مغل Jun 19, 2015 11:45am
@AHAD ULLAH اگر چاند افق سے صرف 7ڈگری اوپر ہو، تو کسی میدانی علاقے، یہاں تک کہ سمندر کے کنارے جیسے صاف علاقے سے بھی نظر نہیں آسکتا، چہ جائیکہ کسی پہاڑی یا اونچے علاقے سے۔ 17 جون کا چاند انتہائی ناقصِ الاحوال تھا، اور سورج کے غروب ہونے کے وقت اس کی افق سے بلندی صرف چند ڈگری تھی، جس پر چاند نظر آنا ناممکن ہے۔ چاند دیکھنے میں غلطی کوئی بھی کر سکتا ہے، اور سائنس کی مدد لینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ غلطیوں سے پاک شہادتوں کو قبول کیا جائے، اور غلط بیانی پر مبنی شہادتوں کو مسترد کر دیا جائے۔ اس حوالے سے جامعہ الرشید کراچی کی تحقیق سے مزید رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ شکریہ۔
بلال کریم مغل Jun 19, 2015 11:46am
@Your Name جی ہاں، بالکل بتایا جا سکتا ہے۔ سیکنڈ کے ہزارویں حصے جتنی باریکی کے ساتھ۔
بلال کریم مغل Jun 19, 2015 11:47am
@Muhammad Ziaulhaq پرہیزگاری دیکھ کر شہادت لینا غلط نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا پرہیزگار شخص سے غلطی نہیں ہوسکتی؟ سائنس کی مدد لینا صرف غلطی کے اس احتمال کو درست کرنا ہے، اور اس سے شریعت کی نفی کرنا مقصود نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کے نماز روزے کے اوقات اور ایام کو درست طور پر معلوم کرنا مقصود ہے۔
Asadullah Jun 19, 2015 12:22pm
اچھا ہوتا کہ آپ اسی طرح کا ایک تبشہ 17 جون 2015 کی بھی دیتے۔ اگر آپ moonsighting.com پر اگر 17 جون 2015 کا تقشہ دیکھیں تو آپ سمجھ جا ئیں گے کہ 17 جون کو پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ممکن تھا کہ چاند دیکھا جا سکے۔ اگر مفتی صاحب کو تمام سہولیات اور معلومات کے باوجود چاند نظر نہیں آیا تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ پھر اتنی بڑی دوربین اور موسمیات کے محکمے کی معلومات کا کیا فائدہ؟
Ejaz Jun 19, 2015 12:27pm
Great bahe. ..but our centre point should be makkah. Same like hajj and nomaz we follow makkah mohazma. We are umah first then pakistani or other nations. The point is that if the moon is see in karachi or one place in Pakistan we announce ramazan or eid in all Pakistan. It should be for certain place where it's seen. My suggestion is that we should adopt centre point Haram for hajjri Callander.
Muhammad Ayub Khan Jun 19, 2015 02:38pm
@Muhammad Dear brother you are wrong - the earth is not flat. the earth has 360 degrees. Time changes by 4 minutes at every degree; this affects time of dawn and sun set. You see sun/moon set at Karachi before Islamabad or Chitral. Same way moon is affected. Your new year starts somewhere at Samoa and Christmas Island and ends at baker Island, (check the time difference between 2 locations) . I mean morning at one place will b enight at other. Position of moon change after every degree on the globe and moon rise accordingly. Please ask some meteorologist for help. Earth is not flat. Remeber sun or moons are not at the centre of a flat earth. therefore, moon must rise according to that position. Please do not mix. Moreover all areas that lie on the same longitude where Pakistan is located must see moon on the same day. It is not possible to see moon on right bank of river Indus on one day and on the left bank on the other day. Please correct yourself.
AM Jun 19, 2015 03:50pm
@Umar Daraz border py soldier lrta hy army cheif ko tankhaw q milti hy... aj atom bomb sirf aik click krny sy launch ho jaen gy to Dr Abdul Qadeer or sary nuclear department ko tamkhaw Q milti hy click to ap or me bhe kr skty hyn.
Saad Jun 19, 2015 04:21pm
Thanks for sharing this useful information
Shahid Jun 19, 2015 04:45pm
tarikh daik lo to hilal qamaity ko b kabhi chand nazar aya hi nahi...
Muhammad Haziq Jun 19, 2015 07:08pm
Good work And Salam to Mufti-e-Azam Pakistan Mufti Muneeb-ur-Rehman
S N Hussaini Jun 19, 2015 10:56pm
@Asadullah جناب اسد اللہ صاحب۔ اچھا یہی سوال اپ سے کیا جاسکتا ہے کہ جب ساحلی علاقوں پر لاکھوں کروڑوں پاکستانی مسلمانوں کو مجرد آنکھوں جبکہ ہلال کمیٹی میں موجود ہر قفہ کے جید علمائے کرام کو دوربین اور ٹیلی سکوپ سے مسلح آنکھوں سے چاند نظر نہیں آیا، جہاں چاند دیکھنے کے امکانات پورے پاکستان بشمول چارسدہ اور مردان کے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ تو خیبر پی کے میں ہمشہ چاند سب سے پہلے کیوں دکھائی دیتا ہے۔ کیا پاکستان کے تینوں صوبوں کے سولہ کروڑ مسلمان اندھے ہیں یا سرے سے مسلمان نہیں۔ یہ جواب آپ دیں۔ اور جس سائٹ کا اپ نے حوالہ دیا ہے اس میں چاند دیکھے جانے کے یقین نہیں بلکہ امکانات کو صرف ساحلی علاقوں میں بیان کیا گیا ہے۔ نہ کہ خیبر پی کے میں۔ اپکے تمام سوالات کے جوابات بندہ نے اس مقالے میں دئے ہیں۔ جو کہ 2009 لکھا جاچکا ہے۔ یہ پڑھیں۔ حقیقت اپ پر واضح ہوجائے گی۔ islamtimes.org/ur/doc/article/95608
Asim Qadri Jun 20, 2015 12:20am
خوب لکھا ہے بلال
Saleem Khan Jun 20, 2015 10:49am
@الیاس انصاری aap serf ye bataye k Islam Saudi aur Pakistan a alag alag hai k aik dosry k bath ko na many ,,,,,
Ameen Shah Jun 20, 2015 01:06pm
Ham ko apney ulma par trust or yaqeen hona chahiye or Quran o Hadith ki rashni me on ki ittiba,a karni chahiye
umar jadoon Jun 20, 2015 04:40pm
@Muhammad https://drive.google.com/file/d/0B4Oly3BwWNB_bkxsSGpkN3BkLVE/edit?pli=1 jazakallah brother you have hit the nail in the head that it is the nationalistic borders drawn by colonialists after 1st world war which has divided ummah in every aspect of life except the aqeeda of islam.
umar jadoon Jun 20, 2015 04:46pm
@Umar Daraz o bhai uska (mufti muneeb) bhai general hai :)
سید جلال Jun 20, 2015 10:28pm
@Saleem Khan جناب عالی۔ سب سے پہلے یہی سوال قاسم علی خان والے اٹھائیں کہ چاند دراصل خود ہمیں نظر نہیں آتا۔ بلکہ ہم سعودی عرب کی پیروی میں اعلان کرتےہیں۔ دوم یہ کہ سعودی عرب کی پیروی میں ہی کرتے ہیں۔ لیکن کیا اپ کو پتہ ہے کہ سائنس نے اتنی ترقی کی ہے کہ چاند اور سیاروں یا ستاروں کے متعلق وقت سے دو تین سو سال پہلے بھی پیشیں گوئی کی جاسکتی ہے۔ تو جب سائنس کے ذریعے انسان کو یقین ہو کہ جس دن قاسم علی خان والے چاندے کے مشاھدے کی شہادت دیتے ہیں۔ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب فرما چکا ہے۔ تو پھر سعودی عرب یا قاسم علی خان والے کی گواہی کا کیا اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ کیا یونیورسل ٹروتھ کا انکار قرآن اور فقہ کرتا ہے۔
akhtar Jun 21, 2015 12:54pm
@Mahmud Couldnt download. If you kindly email at [email protected]
Malik Nasir Jun 21, 2015 04:43pm
Excellent information with logic should be appreciable.
Jamal Shah Jun 21, 2015 05:12pm
R/sir Your article is very informative. I like it very much but I wanna know that how would you explain the picture given in http://www.moonsighting.com/ for the announcement of Ramadan in Pakistan by Mufti Sahib, And why should we keep ourselves aloof from the people worldwide. If moon is sighted in Indonesia, e.g. , we should go to fast next. If this is not then Russian countries given in the map may the moon two days later and hence they must fast on the day. Why they follow S. Arabia for the announcement of sighting moon. If we need to use science why should we have Royet-Hilal Committee, bro! Why shouldn;t we rely on Scientific Royet-e-Hilal Committee headed by a scientist/ astrologist, etc. Regards for my all Pakistani Brothers.
Jamal Shah Jun 21, 2015 05:18pm
@s jalal to kia sir aap ne kabhi pahlai din ka diakha hai chalo ap qasam kha lai. Chalo aap shoro karlai. Ye bath qasam khanai k nahi balkeh tehqeeq k hai ao o be science k tehqeeq nahi. Balkeh madares mei ulama aor tulaba porie saal ka hisab rakhtai hai jis mei science k madad laina zarori nahi albatah mana b nahi. Laiken science per pora rely be nahi k jasakti hai. q k science k ilm taghayur waqih hotha hai. Q k is mai ERRORs k chances hothai hai. Jo h halata, aalat, zathi rujhan wagaira say he janam laithe hai. Aisa q nahi k aik Meeting dobara Peshawar Qasim Ali Khan masjid me k jai. Thanks
Jamal Shah Jun 21, 2015 05:25pm
@S N Hussaini Bhi telescope sai CHand chupta he nahi pir o dekhai q nahi daitha. Ao KP k elawa kithnai elaqo mai log khud hilal k chan been karthai ya TV par ilan ka intizaar karthai hai.
Jamal Shah Jun 21, 2015 05:26pm
@الیاس انصاری To kia bhai saudi k elan par jab pori dunya roza rakh saktha hai tho hum q nahi. Sirf Pakistan dunya say kio alag hai????
Jamal Shah Jun 21, 2015 05:33pm
@Muhammad Ayub Khan Why then bro only Pakistan do not see things seen by all other neighbors. explain. Earth is not flat but a satellite can cover upto 120 degree. Which means that a moon seen in SA can be seen in Pakistan but not in other continents.
nasreen Jun 21, 2015 08:13pm
There is no need for any one to see the moon. every thing now a days is already calculated through technology.
samee Jun 21, 2015 09:07pm
bhot ala.masjid qasim ali wala elan namaz eshah k bad krta hn.jab saudia aarab ma maghrab ki namaz parhana k bad elan kya jata ha.chand nazr a gya.or phir qasim masjid wala elan kr data hn .esha ki namaz k bad bhala chand kasa nazr a skta ha???media wala baqaida q coverage datta hain.or aisa shar pasnd afrad ko q nei griftar krta hain?
samee Jun 21, 2015 09:09pm
@AHAD ULLAH ap ko eshah ki namaz k bad he chang nazar ata ha..aisa q?
S N Hussaini Jun 21, 2015 10:50pm
@Jamal Shah برادر عزیز۔ آپ ہی سے گزارش کرکے پوچھتے ہیں کیا آپ نے کبھی اس دن ہلال کی زیارت کی ہے جس دن قاسم علی خان والے اعلان کرتے ہیں۔ آج تک اگر آپ کو یہ سعادت نصیب ہو تو ہم مانیں گے۔ بھائی جان ہم چارسدہ کی مغرب میں رہتے ہیں۔ اگر چارسدہ والے دیکھ سکتے ہیں تو ہمارے علاقے کے نیم اندھے بھی چاند دیکھ سکیں گے۔ تو جب دس منٹ سے لیکر پندرہ منٹ بعد مغرب میں واقع علاقے اس دن تو کیا دوسرے دن بھی آنکھوں کی طویل ورزش کے بعد یا پھر اسکے اگلے دن زیارت سے شرفیاب ہوتے ہیں تو خود ہی انصاف کریں۔
Bhittani Jun 21, 2015 11:41pm
What about Date and Time Scientific Calculations? According to this calculation the moon will rise on 17th June 05:47 ↑ (68°) and will set on 19:59 ↑ (292°) with 0.8% illumination. Simply the Moon can be seen un-til 7:59 PM on 17th June 2015. http://www.timeanddate.com/moon/pakistan/peshawar
بلال کریم مغل Jun 22, 2015 12:33pm
@Bhittani That day Moon was only 7 degrees above horizon after sunset. 7 degrees is very very small and even if you are standing at a sea shore, or in a desert, it is too low for any star or Moon to be seen. Secondly, 0.8% illumination also is very less, and the crescent is so thin at this illumination that it is virtually impossible to spot it.
بلال کریم مغل Jun 22, 2015 12:36pm
@Jamal Shah The Royat e Hilal Committee of Pakistan is backed by science completely, and that is the point behind this article. I advise you to read it again. Secondly, Moon starts becoming visible from the West towards East, so it will be visible first in Antarctica, then Americas, then Asia, and then Far East. Hence we would've already sighted Moon when Indonesia sees it.
نجیب احمد سنگھیڑہ Jun 22, 2015 08:19pm
فلکیات کی مدد لے کر چاند کی شہادتوں کو مسترد اس لیے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کوئی نہیں چاہے گا کہ ‘سر تن سے جدا‘ ، دھریہ، کافر جیسے سلوگنز اس کی طرف اٹھیں کیونکہ جان ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے۔ سائنس کا مذہب میں استعمال تب ہی کشش رکھے گا جب اس طرح کے خوف سے بھرپور سلوگنز کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔
Kashif Jun 22, 2015 10:36pm
@الیاس انصاری come to peshawar and see the whole procedure. you will know then.
S N Hussaini Jun 24, 2015 10:00pm
@Kashif برادر عزہز : عید سے ایک دن پہلے ٹی وی پر مناظرہ رکھیں۔ اور ہمارے ساتھ قاسم علی خان والوں کے علاوہ انکے تمام وکیل بھی آمنے سامنے بیٹھیں۔ اسلام اور سائنس دونوں سے ان پر ثابت کریں گے کہ اپکو جو گواہی ملتی ہے وہ سرے سے قرین قیاس ہی نہیں۔ کیونکہ بعض مسائل ایک عالمگیر حقیقت رکھتی ہیں۔ عالمگیر حقیقت کے خلاف بیشک ایک ہزار افراد گواہی کیون نہ دیں۔ انہیں قبول نہیں کیا جاتا۔ جیسے بعض مولوی حضرات آج بھی زمین کے گول ہونے کے خلاف ہیں۔ تو اسکے خلاف وہ کچھ بھی کہیں غلطی کریں گے۔ رویت ہلال کا مسئلہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔ شوق ہے تو کسی ٹی وی پر مناظرہ رکھیں۔ بہتر ہوگا کہ بلال کریم مغل صاحب بھی ہوں۔انشاء اللہ اپ پر واضح کیا جائے گا۔
S.M.Naeem Jun 30, 2015 12:50pm
Its the job of central Royate Hilal committee, let they do it and decide which Islamic month starts when, Why should we produce parallel system. If anybody have any reservation against that committee they should talk but no body else is authorize to make their own committees.
Asif Jul 18, 2015 05:48am
Chand science pe nai ankh say dikh jane k bad eid ki jati hai.mufti ne 4 askardu ki shahadto pe aur total 12 shahdto pe eid ki jab k kpk k 70 shahdto pe nai ki islam mai chand science pe nai bal k chand dikh kar kia jata hai.ap k lye btata chalo europeon mumalik mai bi chand dikha karte hai.wo to scientific log hai wo waqt zaya q karte hai
karimullah Jul 18, 2015 04:19pm
4sal pehle rout e hilal q 2 roze kaie tee is kajawab moje cha ieey os waqt ye tecnologe af logo ke paas nahe ta ......es pe roshne dal dey
Malik May 27, 2017 02:47pm
http://www.darululoom-deoband.com/urdu/magazine/new/tmp/02-Eidain%20Aur%20Ramadan%20Ki_MDU_12_Dec_14.htm سنت کے مطابق رویت ہلال عام کھلی آنکھ سے ہے، یہ دوربین تو آج کی ایجاد ہے اور اس کا استعمال محکمہ موسمیات والے بہتر جانتے ہیں کیونکہ وہ اس کا علم رکھتے ہیں ، اسی دوربین کے علم سے سائنسدان اگلے سو سال سے زیادہ کا کیلنڈر بنا کے دے سکتے ہیں کہ چاند کب عام آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ مگر نہیں مولوی نے ہر چیز میں اپنی ٹانگ اڑانی ہی ہے۔ دوربین پسند ہے مگر اس کا علم نہیں، اب یا تو عام آنکھ پہ فیصلہ کریں یا دوربین پہ۔ سارا سال ان کو پروٹوکول، مراعات اور عہدہ ،عزت صرف اس لیے کہ یہ چاند دیکھتے ہیں ۔ کیا اصل حقدار محکمہ موسمیات والے سائنسدان نہیں؟
Akhtar Hussain May 28, 2017 12:52am
The only one solution is use of stick( in Urdu it is called dunda) that's it.
zafar khan May 28, 2017 05:25am
ANYWAY AFTER WATCHING MOON PHYSICALLY , YOU CAN START NEW MONTH .
ahmak adami May 28, 2017 07:15am
I fully agree with this blog.
Hasan Jun 14, 2018 06:36pm
شکر کسی نے تو مسجد قائم خانی کو مشتبہ کہا۔
Khan Jun 14, 2018 09:00pm
Ruet e Hilal is a big DRAMA and it has no justification for existence.
Farman Jun 14, 2018 11:18pm
Ap ka article masbat Hai,lekin sceince harf e akhir nhi. Ulema agr khuloos e niyat sy kaaam krein tu yeh masla hi na Hu...
خرم شہزاد Jun 15, 2018 04:51pm
بہت ہی اعل' اور معلوماتی پوسٹ اس سے ہر چیز واضح ہو گئی