'بیٹ مین ورسز سپرمین' کا پہلا مکمل ٹریلر جاری
آپ کو بیٹ مین پسند ہے یا سپرمین ؟ اگر تو آپ ان دونوں میں سے کسی سپرہیرو کے پرستار ہیں تو ان دونوں کے درمیان ہونے والی جنگ کا آپ کو یقیناً بے صبری سے انتظار ہوگا۔
ہولی ووڈ کی سپرہٹ فلم 'مین آف اسٹیل' کے نئے سیکول 'بیٹ مین ورسز سپرمین' کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔
سان ڈیاگو کے کومک کون کنونشن میں 'بیٹ مین ورسز سپرمین' کا ٹریلر متعارف کرایا گیا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
یہ فلم کامک دنیا کے تین مشہور سپر ہیروز بیٹ مین ، سپرمین اور ونڈر ویمن کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں دنوں بڑے ہیرو بیٹ مین اور سپرمین آپس میں دست و گریباں نظر آئیں گے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میںبین ایفلک ( بیٹ مین)، ہنری کیول ( سپرمین)، اور ڈائنا پرنس (ونڈر ویمن) کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ ہدایات زیک سنائڈر نے دی ہیں۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اگلے سال پچیس مارچ سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔