2012 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سپر ایٹ میچ میں مڈل آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے کے بعد عمر گل نے اپنے بلے سے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو دو وکٹ کی ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کرا دیا تھا۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی اسپنرز نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔

یہ میچ باؤلنگ کے لحاظ سے عمر گل کیلئے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا جہاں انہوں نے دو اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی لیکن اسپنرز سعید اجمل، رضا حسن، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے جنوبی افریقی ٹیم کو 133 رنز تک محدود رکھا۔

ایک نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 15ویں اوور میں 76 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر میچ میں پاکستان کی شکست صاف نظر آ رہی تھی۔

لیکن عمر گل نے کریز پر آ کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اور عمر اکمل کے ساتھ 27 گیندوں پر 49 رنز کی فتح گر شراکت قائم کر کے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

فاسٹ باؤلر نے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 32 رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے دو گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں