چلی میں 8.3شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2015
ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی

سانتیاگو: چلی میں شدید زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق چلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 8.3 تھی جبکہ اس کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر 8.6 ، 8.5 ، 6.8 ، 6.1 اور 7.6 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بھی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ساحلہ علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو فوری طعر پر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

زلزلے سے عمارتیں لرز اُٹھیں، شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہرنکل آئے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رُک گیا۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں 10 کلو میٹر اندر تھا۔

زلزلے کے باعث سمندر میں بھی طغیانی دیکھی گئی، 15 فٹ تک لہریں اُٹھنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کرکے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چلی میں ایک ہفتے کی چھٹیاں منانے اکثر شہریوں نے ساحل کا رخ کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب چلی میں زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری ہونے پر پیرو، امریکی ریاستوں ہوائی اور کیلی فورنیا جبکہ نیوزی لینڈ میں بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

چلی کرہ عرض میں اس مقام پر واقع ہے جہاں پر سب سے زیادہ زمین کی پلیٹس میں حرکت ہوتی ہے۔

2008 میں چلی میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 500 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

روسی خبر رساں ادارے نے سانتیاگو کی گلیوں میں پانی بہنے کی ویڈیو بھی چلائی ہے

تبصرے (0) بند ہیں