بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی آفر ٹھکرانے کا کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشوریا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں مستانی کے کردار ادا کرنے کی آفر دی تھی۔

یاد رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کو اپنے کیرئیر کی اب تک کی سب سے خاص فلم مانتے ہیں جو اپنی 1999 میں کامیاب ہوئی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے بعد سلمان خان اور ایشوریا کو اس فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

ایشوریا کا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں کام سے انکار کرنے کا کوئی افسوس نہیں کیوں کہ ہر فلم کی ایک تقدیر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے اس سے قبل سنجے کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی ہیں جس میں ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ شامل ہیں۔

ایشوریا کے مطابق سنجے انڈسٹری کے ان کچھ لوگوں میں سے ہیں جن کے وہ کافی قریب ہیں۔

فلم 'باجی راؤ مستانی' کی کہانی باجی راؤ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم اس سال 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Oct 04, 2015 10:39am
these type of news should be part of life style - please keep your standards up.