لاہور: دن نیوز کے دفتر پر حملہ، تین افراد زخمی

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2015
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دن نیوز کے دفتر کے باہر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں پولیس کے دو جبکہ ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے والا ایک اہلکار زخمی ہوا. تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے.

رپورٹس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور دن نیوز کے دفتر کے باہر دستی بم اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ کے پمفلٹس پھینک کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈان نیوز کی وین پر فائرنگ، کارکن زخمی

سی سی پی او لاہور امین وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کریکر دھماکے کرنے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ میڈیا کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل کراچی میں ڈان نیوز کی سیٹلائٹ وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کارکن زخمی ہوگیا تھا۔

حملے کے وقت وین میں تین سے چار افراد موجود تھے جن میں سے ایک ٹیکنیشن حسن متین دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: دنیا نیوز کے دفتر پر حملہ، دو زخمی

اس کے علاوہ 20 نومبر کو فیصل آباد میں نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے بیورو آفس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسی طرح ستمبر 2015 میں ایک اور نجی ٹی وی چینل سماء کی سیٹلائیٹ وین پر فائرنگ کی گئی تھی۔

اس سے قبل اگست 2015 میں کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وین میں موجود سیٹلائٹ انجینیئر ارشد جعفری ہلاک جبکہ ڈرائیور انیس زخمی ہوگیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

حسن امتیاز Dec 01, 2015 07:54pm
ملک کے مختلف حصوں میں میڈیا کے دفاتر اور عملے پر حملوں سے معلوم ہوتا ہے ۔ دہشت گرد کافی منظم ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلدا ز جلد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات /ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے فنڈ مہیا کریں
Taley Zia Dec 01, 2015 08:10pm
show this news to Nisar Chaudhary. He still says there is no existence of ISIS in Pakistan.