فیس بک اشتہارات سے نجات کیسے ممکن؟

16 دسمبر 2015
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ فیس بک آپ کی اسکرین پر وہ تمام اشتہارات لے آتا ہے جو آپ دیگر ویب سائٹس یا براﺅزنگ کے دوران کسی جگہ کلک کردیتے ہیں یا کسی چیز کو سرچ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں؟

اگر ہاں تو فیس بک میں ہی ایک فیچر چھپا ہے جس سے آپ اشتہارات سے کافی حد تک نجات پاسکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنی فیس بک سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب نیچے ایڈ کے آپشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب وہاں سے پہلے آپشن 'ایڈ بیسڈ آن مائی یوز آف ویب سائٹس اینڈ ایپس (Ads based on my use of websites and apps)' پر یس کی جگہ آف کو کلک کریں۔

اس کے بعد دوسرے نمبر پر موجود آپشن ' ایڈ ود مائی سوشل ایکشن (Ads with my social actions)' کو فرینڈز سے ہٹا کر نو ون (no one) پر کردیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد سب سے آخری آپشن ' ایڈ بیسڈ آن مائی پریفرینس (Ads based on my preferences)' پر کلک کریں جس کے بعد نیچے نیلی پٹی میں آنے والے آپشن پر کلک کریں۔

اب وہاں متعدد کیٹیگریز سامنے آجائیں گی ہر ایک کو الگ الگ کلک کرکے کھولیں اور ٹارگٹ اشتہارات کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں اس میں کچھ وقت تو لگے گا مگر کچھ عرصے کے لیے آپ کو اشتہارات سے نجات ضرور مل جائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم چند ماہ بعد آپ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں یہ کیٹیگریز پھر سے بن جائیں گی یا بھر جائیں گی تو آپ کو انہیں دوبارہ ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسن امتیاز Dec 17, 2015 01:13pm
اس سے زیادہ آسان ہے کہ آپ اپنے براؤزرز میں ایڈ بلاک پلگ ان انسٹال کریں۔ اس سے نہ صرف فیس بک بلکہ دوسری تقریبا تمام ویب سائٹ کے اشتہارات سے نجات مل جائے گی ۔