دیواروں کے آرپار دیکھنا اب ہوگا ممکن

اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2015
امریکا کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی نے یہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے— اے پی فوٹو
امریکا کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی نے یہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے— اے پی فوٹو

دیواروں کے آر پار دیکھنا یا ایکس رے ویژن ایک ایسا افسانوی خیال ہے جس کا خواب انسان دہائیوں بلکہ صدیوں سے دیکھ رہے ہیں مگر اب اس کو حقیقی شکل ملنے والی ہے۔

امریکا کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ریڈیو سگنلز (وائی فائی) کے اتار چڑھاﺅ کی مدد سے دیوار کے پار انسانی سایوں کو شناخت اور ان کی سرگرمیوں کو ٹریک کرسکے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے طبی سہولیات کی فراہمی اور خاندانوں کے لیے اپنے بچوں یا بزرگوں کی نگہداشت کرنے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح یہ تخلیق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج وغیرہ کے لیے ایک اسٹرٹیجک ٹول بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سافٹ کی ڈیوائس ریڈیو سگنل کو کسی اسکرین پر دکھائے گا جس کی مدد سے کسی فرد کی سرگرمیوں کو رئیل ٹائم میں ٹریک کیا جاسکے گا۔

اس میں مطلوبہ فرد کو ایک سرخ نقطے کی شکل میں کمرے میں گھومتے، کسی کرسی پر بیٹھتے یا دیگر چیزیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو 2017 کے اوائل میں مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس ڈیوائس کو ایک کمپنی ایمرلڈ مارکیٹ میں لائے گی اور اس کی قیمت ڈھائی سو سے تین سو ڈالرز کے درمیان ہوگی۔

ایم آئی ٹی کے محققین کے مطابق یہ کیمرہ نہیں بلکہ ایک سنسر ہے جو لوگوں کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ڈیوائسز کنٹرول کرنے میں بھی مدد دے گا۔

اس کی تیاری کے لیے یہ ٹیم 2012 سے کام کررہی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں