ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کی ہندوستان کو شکست

20 جنوری 2016

ای میل

پاکستان بلائنڈ ٹیم اپنا اگلا میچ جمعرات کو کھیلے گی—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان بلائنڈ ٹیم اپنا اگلا میچ جمعرات کو کھیلے گی—فوٹو: اے ایف پی

کوچی: پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہندوستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گروپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ہندوستان کے شہر کوچی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہندوستان نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے بدر منیر اور نثار علی کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر191 رنز بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے اجیت ریڈی اور شکرام ماجی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے ابتدائی بلے بازوں نے پراعتماد آغاز فراہم کیا لیکن پوری ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔

ہندوستان کے پرکاش نے 75 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے انیس جاوید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو9 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اپنا اگلا میچ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔