عادل مالٹا کے فٹبال کلب سے معاہدے کے لیے پرعزم

22 جنوری 2016
محمد عادل کرغیزستان کے کلب ڈوڈوئی سے معاہدے کی تجدید کو رد کرچکے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
محمد عادل کرغیزستان کے کلب ڈوڈوئی سے معاہدے کی تجدید کو رد کرچکے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان کے انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عادل ٹرائل کے بعد مالٹا کی بی او وی پریمیئرلیگ کی ٹیم پیمبروک اتھلیٹا سے معاہدے کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عادل کا کہنا تھا کہ"میرے خواب کی تکمیل قریب ہے، میرا ہمیشہ سے یہ خواب رہا ہے کہ یورپ میں کھیلوں، یہ ٹرائل مجھے اس منزل کے قریب پہنچا دیں گے"۔

پیمبروک کلب اس سیزن میں مالٹا کے بڑے ٹورنامنٹ میں کامیاب ہوا تھا۔

عادل کا کہنا تھا کہ "کنٹرکٹ حاصل کرنے کے بعد ٹیم کو پریمیئر لیگ میں مضبوط بنانے میں مدد کرنا میرا مقصد ہے"۔

عادل اس سے قبل کرغیزستان کے کلب ڈؤرڈئی بشکک کے لیے کھیل چکے ہیں تاہم انھوں نے رواں ماہ کے آغاز میں کلب سے 2004 سے منسلک ہونے کے باوجود معاہدے کی تجدید سے انکار کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ" ڈؤرڈوئی نے مجھے بہتر معاہدے کی پیش کش کی تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ اب یورپ میں کھیلنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے"۔

محمد عادل پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آرایل) کی جانب سے کھیلتے ہیں جہاں انھوں نے 2011 سے 2013 تک مسلسل تین ڈومیسٹک لیگ پاکستان پریمیئرفٹ بال لیگ (پی پی ایف ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

23 سالہ عادل کا کہنا تھا کہ انھیں تھائی لینڈ، سوڈان اور مراکش سے بھی ٹرائل کی پیش کش ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ"یہ میرے لیے ایک مقصد ہے کہ پیمبروک کو بڑے مقابلے کے مرکزی مرحلے میں پہنچاؤں جو ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں اعتبار سے بہترین ہوگا"۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں