کراچی: برطانیہ سے پانچ ماہ بعد پاکستان واپس پہنچنے والے ایک لاوارث بیگ سے اسکریننگ کے دوران 21 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ بیگ 23 اکتوبر 2015 کو لاہور سے لندن کی پرواز نمبر پی کے سات سو ستاون کے ذریعے ہیتھرو ائرپورٹ پہنچا۔

سات پلاسٹک کے تھیلوں میں موجود ہیروئن کو پیکنگ ٹیپ لگا کر بیگج کی شکل دی گئی تھی جبکہ مالک کی عدم موجودگی کے باعث لندن میں ایئر پورٹ حکام نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

حیرت انگیز طور پر پانچ مہینے تک برطانوی حکام کی تحویل میں رہنے کے باوجود اس میں ہیروئن کی موجودگی کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق واپس روانہ کئے جانےسے قبل بھی اسے مبینہ طور پرچیک کئے بغیر ہی پی آئی اے حکام کو بھیج دیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 26, 2016 04:59am
Ye to ham ne suna hae "lalach ek buri bala hae". ye aisy bala hae, jis ne kea uska mulk badnam hota hae.