زیورخ: چھ ماہ قبل گیانی انفنٹینو یورپی فٹ بال کے باس مائیکل پلاٹینی کے غیر معروف ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

جمعے کے روز انہیں فیفا کے نئے صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ منصب سیپ بلاٹر کی معطلی کے بعد سے خالی تھا۔

وہ صدر بننے کی دوڑ میں اکتوبر میں اس وقت شامل ہوئے جب پلاٹینی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا آغاز ہوا۔

مزید پڑھیں: بلاٹر اور پلاٹینی پر آٹھ سال کی پابندی

45 سالہ گیانی انفنٹینو کو فیفا کانگریس کے دوسرے راؤنڈ میں 115 ووٹ ملے جبکہ ایشین فٹ بال کنفیڈیریشن کے صدر کو 88 ووٹس ملے۔

انہیں ایک ایسے موقع پر صدر منتخب کیا گیا ہے جب کھیل کی ساکھ اپنے نچلے ترین مقام پر ہے۔

اس سے قبل بلاٹر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چھ سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ سوئس اور امریکی حکام کی جانب سے فیفا میں کرپشن کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاٹر، پلاٹینی کی اپیل مسترد، سزا میں کمی

تاہم گیانی نے کانگریس سے خطاب میں کہا کہ ان تنازعات کے باوجود فٹ بال انتہائی قابل احترام ہے اور وہ اس کی ساکھ کو بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ قبل وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں فیفا کا صدر منتخب کیا جائے گا تاہم اس درمیان کافی کچھ ہوچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں