ایف آئی اے کا سرفراز مرچنٹ، مصطفی کمال سے رابطہ

13 مارچ 2016
مصطفی کمال اور انیس قائم خانی۔ — فائل فوٹو
مصطفی کمال اور انیس قائم خانی۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ کو انڈین ایجنسی را سے ملنے والے مبینہ فنڈزکے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق ناظم کراچی مصطفی کمال اور پارٹی کو چندہ دینے والے سرفراز مرچن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر انعام غنی نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے سرفراز سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے پاکستان آ کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد فراہم کرنے کی دعوت دی۔

غنی کے مطابق، سرفراز نے پاکستان آنے کی دعوت تو مستردنہیں کی لیکن یہاں آنے سے قبل اپنے وکلا سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے سے قبل سرفراز کو ایک سمن بھی بھیجا گیا تھا،جو انہوں نے موصول ہونے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ سرفراز نے را کی جانب سے ایم کیو ایم کوملنے والے مبینہ فنڈز کے الزامات کی تحقیقات میں پاکستانی حکومت کو معاونت کی پیش کش کی تھی۔

غنی نے بتایا کہ سرفراز پیر تک جواب دیں گے۔

دوسری جانب، ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہدحیات نے کراچی میں مصطفی کمال سے رابطہ کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، مصطفی جلد ہی ایف آئی اے حکام سے مل سکتے ہیں۔

یہ خبر 16-3-13 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں