Email


Your Name:


Recipient Email:


کراچی: 'ریپ' کی مبینہ کوشش پر لڑکی نے اپنے باپ کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔

کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے ایک لڑکی کو اپنے باپ کو جلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

لڑکی کا دعویٰ تھا کہ اس کے باپ نے چھوٹی اور بڑی بہن کا ریپ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان میں بتایا کہ اس کے باپ نے جب اس کے ریپ کی کوشش کی تو اس نے باپ کو زندہ جلانے کا منصوبہ بنایا۔

ڈان نیوز کے مطابق اورنگی ٹاون میں قصبہ کالونی کی رہائشی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے باپ کی شکایت قریبی تھانے میں بھی کی تھی لیکن کوئی سنوائی نہ ہوئی۔

باپ کو قتل کرنےکے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن اختر فاروق نے بتایا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اختر فاروق کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اس کے بھائی نے الزام لگایا کہ لڑکی نے والد کو نیند کی گولیاں کھلائیں، بعد ازاں اس کو زندہ جلا ڈالا، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف اقدام قتل (دفعہ 302) اور جان بوجھ کر ایزاء رسانی (دفعہ 334) کے تحت مقدمہ درج کیا

ایس پی کے مطابق لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کو مزید تفتیش کے لیے لیاقت آباد میں ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

زیادہ پڑھی جاٰنے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

خون کی کمی یا اینیمیا کیا ہے؟

خون کی کمی یا اینیمیا کیا ہے؟
جسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔
شائع اکتوبر 21, 2016 12:02am

LARGE_RECTANGLE_BOTTOM - /1029551/Dawn_ASA_Unit_670x280


تبصرے (0) بند ہیں