23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر بھی آپ اس موقع کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

جی ہاں آپ اپنے فیس بک پروفائل فوٹو کو پاکستانی پرچم سے سجا کر 23 مارچ کو مناسکتے ہیں۔

ویسے تو فیس بک کا اپنے فلٹر بھی ہے مگر وہ اتنے اچھے نہیں جتنے ایک ویب سائٹ ویب سائٹ رینبو فلٹر کے، جسے آپ اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ رینبو فلٹر کی ویب سائٹ پر جائیں اور فیس بک لاگ ان بٹن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد آپ کے سامنے لاگ ان کی پوپ ان ونڈو اوپن ہوجائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا اس ایپ کو فیس بک پر آپ کی جانب سے پوسٹ کی اجازت دی جائے تو آپ ' not now ' پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد آپ کے سامنے پروفائل فوٹو پاکستانی پرچم سے سج کر آجائے گی جس کو آپ سیٹ فیس بک پکچر کرسکتے ہیں یا ڈاﺅن لوڈ کرکے خود اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ ان دونوں میں سے کوئی بھی آپشن منتخب کریں، آپ کے سامنے ایک نوٹیفکیشن آئے گا جس میں کہا جائے گا کہ رینبو فلٹر آپ کو یہ پوسٹ کرنے کا آپشن دے رہا ہے تاکہ دوستوں کو معلوم ہوسکے کہ آپ نے فلٹر کیسے کیا، اگر آپ کینسل کردیں تو بھی مطلوبہ کام ہوجائے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم کبھی کبھار اس میں پہلے آپشن یعنی سیٹ فیس بک پکچر میں ایرر آجاتا ہے مگر ڈاﺅن لوڈ کرکے آپ خود پروفائل فوٹو کو آسانی سے بدل سکتے ہیں اور ہاں یہ جے پی جی یا پی این جی فارمیٹ کی بجائے دوسرے فارمیٹ ڈاﺅن لوڈ ہوگی تاہم اسے فیس بک پر اپ لوڈ کریں گے تو فوٹو کی شکل میں تبدیل ہوجائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Sufyan Mar 23, 2016 12:31pm
I love my Pakistan
shabir ahmad Mar 23, 2016 09:53pm
پاکستان زندہ باد