جوش بڑھا دینے والے پاکستان کے ملی نغمے

میمونہ رضا نقوی


فوٹو/ رائٹرز
فوٹو/ رائٹرز

آج ملک بھر میں یوم پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

1940 ء کو اس دن منٹوپارک، لاہور میں ایک اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

یوم پاکستان کو منانے کے لیے سب ہی نہایت پرعزم رہتے ہیں۔

اگر بات ملی نغموں کی کی جائے تو ہمارے شاعر اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے متعدد نغمے پرنٹ میڈیا میں اخبارات وغیرہ کی زینت بنتے ہیں اور کچھ نغموں کی ہمارے موسیقار بڑی محنت اور محبت سے دھنیں بناتے ہیں اور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ان ملی نغموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں اتنے زیادہ ملی نغمے نہیں بنتے جتنے ہمارے ملک پاکستان میں بنتے ہیں ایسی ایسی کمال کی صدا بہار دھنیں جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے گلوکاروں کے یہ بہترین ملی نغمے ضرور سنیں۔

جنون سے اور عشق سے

پاکستانی پاپ بینڈ جنون کا یہ جوش دجگا دینے والا قومی نغمہ آج بھی ملک کے نوجوانوں کو انتا ہی پر عزم کردیتا ہے۔

اے جواں اے جواں

گلوکار فاخر اور حارون کی آواز میں بنا یہ ملی نغمہ ’اے جواں اے جواں‘ ہر بار سننے میں نیا لگتا ہے اور دل میں وطن کے لیے کچھ کرنے کا جوش جگاتا ہے۔

ہے جذبہ جنون

جنون بینڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ ایک اور ملی نغمہ نواجوانوں کے عزم کو بڑھانے کے لیے ہر موقع پر ضرور چلایا جاتا ہے۔

یہ وطن تمہارا ہے

مہدی حسن کی جادوئی آواز سے سجا یہ وطن تمہارا ہے گیت کا شمار ہر دور کے بہترین ملی نغموں میں کیا جاتا ہے۔

دل دل پاکستان

وائٹل سائنز کی اولین کاوش 'دل دل پاکستان' کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا اور واقعی اس نغمے نے ہر پاکستانی کے دل کو جیت لیا تھا اور یہ سحر اب تک ختم نہیں ہوسکا ہے۔

آپ سب کو یوم پاکستان مبارک ہو!

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

AHMED ZARAR Mar 23, 2016 03:54pm
Koi nay milli nagma batayan...........ya sanaf bhi bunjar ho gai ha.