ورلڈ ٹی20،ایشیا کپ میں بری کارکردگی پرتحقیقات

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2016
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیاکپ میں شکست ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیاکپ میں شکست ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

لاہور: ایشاکپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جہاں ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس، مینیجرانتخاب عالم اور چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر ٹیم کی کارکردگی کے حوالے اپنے خیالات پیش کئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کل ٹیلی فون کے ذریعے کمیٹی کو اپنے خیالات سے آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں انھیں کمیٹی کے روبر پیش ہونا تھا، ذرائع کے مطابق وہ اپنی بیٹی کی طبعیت کی خرابی کی بنا پر کمیٹی کے روبرو پیش نہیں ہو پائیں گے۔

بورڈ کی خصوصی کمیٹی کی سربراہی پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیرمین شکیل شیخ کررہے ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ٹیسٹ کھلاڑی اقبال قاسم اس کے رکن ہیں، بورڈ کے قانونی امور کے سینئر مینیجر سلمان نصیر صاحب کمیٹی کے سیکریٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور سابق بلے باز محمد وسیم اور عامر نذیر کو قومی ٹیم کی بری کارکردگی پر رائے دینے کے لیے دعوت دی گئی تھی جبکہ اس کمیٹی نے سابق بلے باز محمد یوسف اور جلال الدین سے بھی ماہرانہ رائے کے لیے دعوت دی ہے۔

خصوصی کمیٹی تفتیش مکمل کرکے دو دن میں اپنی سفارشات چیرمین پی سی بی شہریار خان کو بھیجے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Mar 30, 2016 04:20pm
تحقیق کی کیا ضرورت ہے سب سے پہلے چیئرمین بورڈ چینج کریں۔باقی سب ٹھیک ہو جائے گا۔حد ہو گئی ڈھٹائی کی اس ملک میں۔