کولکتہ میں زیر تعمیر پل گرنے سے 15 ہلاک

جائے وقوعہ کا ایک منظر—اے پی تصویر۔
جائے وقوعہ کا ایک منظر—اے پی تصویر۔

کولکتہ: ہندوستانی شہر کولکتہ میں ایک زیر تعمیر پل گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ پل کے ملبے کے نیچے متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس کے ترجمان انیل شکھاوت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو بچالیا گیا اور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے خصوصی کتوں، کانکریٹ اور میٹل کٹرز، ڈریلنگ مشینوں اور دیگر آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کولکتہ کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ پل گرنے میں جس کسی کی بھی غفلت سامنے آئی اسے سزا دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انجینیئرز کی رائے لے کر پل گرنے کی وجوہات کی شناخت کی جائے گی اور زمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ اور زخمی افراد کیلئے دو دو لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں