خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2016

پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے کئی افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔

صوبے کے دارالحکومت پشاور کے علاوہ سوات، شانگلہ، چترال سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچائی۔

شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد غور بند میں 30 گھروں پر مشتمل گاؤں سیلاب میں مکمل طور پر ڈوب گیا، غوربند اور کاڑنا میں 2رابطہ پل بھی دریا میں بہہ گئے، پورے ضلع میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔

پشاور میں مسلسل بارش کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

پانی کے ایک بڑے ریلے سے بٹہ تل کے مقام پر رابطہ پل بری طرح متاثر ہوا، جس کی وجہ سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

بٹہ تل پُل کی مارکیٹ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے 70 سے زائد دکانیں بہہ گئیں جبکہ 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔

متاثرہ علاقے میں انتظامیہ فوری طور پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

پانی کے تیز ریلوں میں مٹی کے باعث اس کی شدت میں اضافہ ہوا جس سے زیادہ نقصانات ہوئے — فوٹو : اے ایف پی

بارشوں سے کئی علاقوں میں مکانوں کی کچی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

سیلابی ریلوں سے جانی نقصانات کے ساتھ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا — فوٹو : اے ایف پی

کئی علاقوں کی کچی آبادیوں کے مکان اور دکانیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے — فوٹو : اے ایف پی

پشاور میں بٹہ پل مارکیٹ سیلابی ریلے کی زد میں آئی — فوٹو : اے ایف پی

تیز بارشوں میں چھتیں گرنے سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں — فوٹو : اے ایف پی

غور بند میں 30 گھروں پر مشتمل گاؤں سیلاب میں مکمل طور پر ڈوب گیا — فوٹو : اے ایف پی

بٹہ پل پر پانی میں بہہ جانے والی مارکیٹ کے تاجر اپنا سامان بچانے کی کوشش کرتے رہے — فوٹو : اے ایف پی

پشاور میں سیلابی ریلے نے بٹہ پل مارکیٹ کی 70 دکانیں بہا لے جانے کے علاوہ100 دیگر  دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا — فوٹو : اے ایف پی

پانی کے تیز ریلوں سے کئی راستے بند ہو گئے، جس سے کئی علاقوں کے رابطے منقطع ہوئے — فوٹو : اے ایف پی

متاثرہ علاقوں کے شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھر کی اشیاء کو بچانے کی کوشش کرتے رہے — فوٹو : اے ایف پی

بٹہ پل مارکیٹ کی 70 دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں — فوٹو : اے ایف پی

سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والی اشیاء کو شہریوں نے پانی سے نکالنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کی تھی — فوٹو : اے ایف پی