منچلوں کی ریس

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2016

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تعطیلات کے دوران مرکزی شاہراہوں پر رات گئے موٹر سائیکلوں پر ریس لگانا نوجوانوں کی دہائیوں پرانی روایت ہے۔

نوجوانوں کی ٹولیاں اندھیرا ہوتے ہی طے شدہ مقامات پر جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور پیٹرول پمپس سے موٹر سائیکلوں کی ٹنکیاں بھروائی جاتی ہیں۔

نوجوان دارالحکومت کی شاہراہوں پر ریس لگانے کے لیے کسی بھی قسم کی تیاری نہیں کرتے، بس اپنی موٹر سائیکل لے کر مقرر کردہ راستے پر اس کو دوڑا نا شروع کر دیتے ہیں۔

ملائیشیا کے قدامت پسند معاشرے میں نوجوانوں کی اس ریس کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ اس ریس میں جوئے کے ساتھ ساتھ منشیات کا استعمال بھی ہوتا ہے، جبکہ چوری سمیت دیگر جرائم بھی انہی ریسوں سے جنم لیتے ہیں۔

رات میں خالی سڑکوں پر نوجوانوں کو ریس لگانے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے انھیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے اور ریس میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی جاتی ہیں لیکن یہ سلسلہ روکا نہیں جاسکا۔

حفاظتی انتظامات کے بغیر ریس لگانے والے نوجوان حادثات کا شکار بھی ہوتے ہیں، لیکن انتطامیہ بے بس ہے۔

نوجوان مختلف خطرناک کرتب بھی ریس کے دوران دکھا رہے ہوتے ہیں  — فوٹو : رائٹرز

کوالالمپور میں عام طور پر نصف شب کے بعد یہ ریس منقعد ہوتی ہے — فوٹو : رائٹرز

موٹر سائیکل کی اس ریس میں اب لڑکیاں بھی شامل ہونے لگی ہیں  — فوٹو : رائٹرز

ریس کے دوران سڑکوں پر دیگر گاڑیوں کی موجودگی سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں  — فوٹو : رائٹرز

عام طورپر خیال کیا جاتا ہے کہ  اس ریس میں شامل ہونے والے جرائم سے وابستہ ہو جاتے ہیں — فوٹو : رائٹرز

پولیس نوجوانوں کو روکنےکے لیے ان کی موٹر سائیکلیں اکثر قبضے میں لے لیتی ہے  — فوٹو : رائٹرز

ریس میں شامل نوجوان منشیات کے عادی ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے اس ریس پر اعتراض کیا جاتا ہے  — فوٹو : رائٹرز

ریس میں شامل افراد کوئی خاص حفاظتی انتظامات نہیں کرتے  — فوٹو : رائٹرز

ریس کے دوران ون وہیلنگ کرنا بلکل معمول کی بات ہے  — فوٹو : رائٹرز

ریس میں شریک ہونے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹریکس پر موجود ہوتی ہے  — فوٹو : رائٹرز

نوجوان اپنی موٹر سائیکلوں میں معمولی رد وبدل کروا کر ریس کے لیے اپنی بائیکس تیار کرتے ہیں  — فوٹو : رائٹرز

ریس کے لیے مخصوص مقامات پر نوجوان جمع ہوتے ہیں جہاں سے ہر گروپ اپنی ریس لگاتا ہے  — فوٹو : رائٹرز