ویسے تو اکثر افراد اپنے موبائل فون کو چارجنگ پر لگانے کے بعد کال کرنے کے عادی ہوتے ہیں مگر ہوسکتا ہے یہ پڑھ کر آپ اس سے گریز کرنے کو ہی بہتر سمجھیں۔

ملائیشیاءمیں ایک خاتون چارجنگ پر لگے موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔

یہ واقعہ ملائیشیاءکے دارالحکومت کوالالمپور کے ایک نواحی علاقے Cheras میں پیش آیا۔

مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ تیس سالہ شاہانہ محمد اپنے گھر پر تھیں اور ان کے شوہر سو رہے تھے جب یہ سانحہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے جیسے ہی چارجنگ لگے فون کو کان پر لگایا تو اچانک ہی انہیں کرنٹ لگا اور وہ نیچے گر گئیں۔

خاتون کو ہسپتال بھی لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت فوری طور پر واقع ہوچکی تھی۔

ملائیشین آئی ٹی انڈسٹری نے اس معاملے پر کہا ہے کہ ایسا ناقص برانڈ کے چارجر کو استعمال کرنا ہے جسے حفاظتی سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاتا اور اس سے لوگوں کو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

گزشتہ سال ہانگ کانگ میں ایک خاتون نے چارجنگ کے دوران اپنے فون کو استعمال کرنے پر انگلیاں سن ہوجانے کی شکایت کی تھی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

2013 میں ایک چینی شخص اسی طرح کے ایک واقعے کا شکار ہوکر کوما میں چلا گیا ۔

اسی طرح 2013 میں ہی آئی فون فائیو کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے پر ایک چینی خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Apr 19, 2016 01:29am
WHY ALL REPORTS FROM MALAYSIA OR CHINA?