خاتون کی اپنی خودکشی کی لائیو اسٹریمنگ

12 مئ 2016
فرانس کا اگلی اسٹیشن — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فرانس کا اگلی اسٹیشن — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

فرانس میں حکام ایک نوجوان خاتون کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہے جس نے پیرس میں ایک ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور اس پورے عمل کو لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ پیری سکوپ پر براہ راست نشر بھی کردیا۔

اس 19 سالہ خاتون کا نام تو سامنے نہیں آسکا تاہم اس نے ویڈیو میں پہلے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کی اور اگلی نامی اسٹیشن میں ٹرین کے سامنے کود کو خودکشی کرلی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے " موت کی وجہ کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے"۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس خاتون نے اپنے ایک قریبی دوست کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیج کر اپنے ارادے کا اظہار کیا تھا۔

حکام کے مطابق مبینہ طور پر اس خاتون نے انٹرنیٹ صارفین سے پیری سکوپ ایپ کے ذریعے بات کرتے ہوئے خودکشی کی وضاحت کی"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خودکشی کی براڈ کاسٹ کو ایک ہزار سے زائد افراد نے خود دیکھا۔

تفتیش کار اب خاتون کے فون کا جائزہ لے کر جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس نے اسٹریمنگ ایپ میں لوگوں کے ساتھ کیا شیئر کیا تھا۔

ٹوئٹر کی ملکیت پیری سکوپ نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا مگر اس کے کلپ یوٹیوب پر شیئر ہوئے جس میں واقعے کو دکھایا گیا۔

اس خاتون کی موت لائیو اسٹریمنگ ایپس میں پرتشدد واقعات کو براہ راست دکھانے کے نئے رجحان کا حصہ ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات حالیہ چند ماہ کے دوران سامنے آئے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں